TrueHadith

استسقاء میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھا نے کے بیان میں

Sahih MuslimHadith 1490

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَائِ حَتَّی يُرَی بَيَاضُ إِبْطَيْهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی بن ابی بکیر، شعبہ، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا میں اپنے ہاتھ مبارک اس طرح اٹھائے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلیں دیکھی جا سکتی تھیں۔

Anas reported: I saw the Messenger of Allah (may peace be upon him) raising his hands (high enough) in supplication (for rain) that the whiteness of his armpits became visible.

Permalink

Sahih MuslimHadith 1492

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَی فَأَشَارَ بِظَهْرِ کَفَّيْهِ إِلَی السَّمَائِ

عبد بن حمید، حسن بن موسی، حماد بن سلمہ، ثابت، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا اور اپنی ہتھیلیوں کی پشت سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔

Anas b. Malik reported that the Apostle of Allah (may peace be upon him) prayed for rain pointing the back of his hands to the sky.

Permalink

Sahih MuslimHadith 1491

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْئٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَائِ حَتَّی يُرَی بَيَاضُ إِبْطَيْهِ غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ الْأَعْلَی قَالَ يُرَی بَيَاضُ إِبْطِهِ أَوْ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ

محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اپنی کسی دعا میں بھی سوائے استسقاء کے اتنا بلند نہ کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاتی ہو۔

Anas reported that the Apostle of Allah (may peace be upon him) was not accustomed to raise his hands in any supplication he made except when praying for rain. (He would then raise [his hands] high enough) that the whiteness of his armpits became visible. 'Abd al-A'la said that (he was in doubt whether it was) the whiteness of his armpit or armpits.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1212070)

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

ابن مثنی، یحیی بن سعید، ابن ابی عروبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ یہی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی گئی ہے۔

This hadith has been narrated by Anas b. Malik through another chain of transmitters.

Permalink