TrueHadith

بغیر لڑکے کے کنیت رکھنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 4318

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَيْنَا وَلِي أَخٌ صَغِيرٌ يُکْنَی أَبَا عُمَيْرٍ وَکَانَ لَهُ نُغَرٌ يَلْعَبُ بِهِ فَمَاتَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَرَآهُ حَزِينًا فَقَالَ مَا شَأْنُهُ قَالُوا مَاتَ نُغَرُهُ فَقَالَ يَا أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ

موسی بن اسماعیل حماد، ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے۔ اور میرا ایک چھوٹا بھائی تھا جو ابوعمیر کنیت رکھتا تھا۔ اس کی ایک چڑیا تھی جس سے وہ کھیلا کرتا تھا وہ چڑیا مر گئی ایک روز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس گئے تو اسے دیکھا کہ غمگین بیٹھا ہے آپ نے فرمایا کہ اس کا کیا حال ہے؟ لوگوں نے کہا اس کی چڑیا مر گئی آپ نے فرمایا کہ اے ابوعمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ چھوٹی چڑیا کو کیا کیا۔

-

Permalink