TrueHadith

حلقے بنا کر بیٹھنا

Sunan Abu DawoodHadith 4186

Narrated by Jabir ibn Samurah

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنِي الْمُسَيِّبُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَهُمْ حِلَقٌ فَقَالَ مَالِي أَرَاکُمْ عِزِينَ

مسدد، یحیی، اعمش، مسیب بن رافع، تمیم بن طرفہ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے تھے آپ نے فرمایا کہ مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں جدا جدا دیکھتا ہوں۔

Narrated Jabir ibn Samurah: When we came to the Prophet (peace_be_upon_him), each one would sit down where there was room.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1331420)

Narrated by Hudhayfah

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا قَالَ کَأَنَّهُ يُحِبُّ الْجَمَاعَةَ

واصل بن عبدالاعلی، ابن فضیل، اعمش سے یہی حدیث مروی ہے اعمش کہتے ہیں کہ گویا کہ آپ کو جماعت کی صورت میں بیٹھنا پسند تھا۔

Narrated Hudhayfah: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) cursed the one who sat in the middle of a circle.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4187

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَکَانِيُّ وَهَنَّادٌ أَنَّ شَرِيکًا أَخْبَرَهُمْ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي

محمد بن جعفر، ہناد، شریک، سماک، حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوتے ہیں تو ہم میں سے ہر ایک کو جگہ جہاں ملتی لوگوں کے آخر میں وہیں بیٹھ جاتا تھا۔

-

Permalink