TrueHadith

مال غنیمت میں سے کسی چیز کو بلا ضرورت اپنے کام میں لانا

Sunan Abu DawoodHadith 2333

Narrated by Ruwayfi' ibn Thabit al-Ansari

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِهِ أَتْقَنُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِيبَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْکَبْ دَابَّةً مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا فِيهِ وَمَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَيْئِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّی إِذَا أَخْلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ

سعید بن منصور، عثمان بن ابی ایبہ، ابوداؤد، ابومعاویہ، محمد بن اسحاق ، یزید بن ابی حبیب، ابی مرزوق، حضرت رویفع بن ثابت انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسکے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ (تقسیم سے پہلے) مسلمانوں کے مال غنیمت کے کسی جانور کی سواری کرے اور بلا کر کے اس کو پھر مال غنیمت میں شامل کر دے۔ اسی طرح اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے شخص کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ مال غنیمت کا کپڑا پہنے اور پرانا کر کے اس کو پھر مال غنیمت میں شامل کر دے۔

Narrated Ruwayfi' ibn Thabit al-Ansari: The Prophet (peace_be_upon_him) said: He who believes in Allah and the Last Day must not ride on packhorse belonging to the booty of the Muslims and put it back when he has emaciated it; and he who believes in Allah and the Last Day must not wear a garment belonging to the booty of the Muslims and put it back when he made it threadbare.

Permalink