حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَتَکُونُ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ فَخِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ أَلْزَمُهُمْ مُهَاجَرَ إِبْرَاهِيمَ وَيَبْقَی فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَهْلِهَا تَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ تَقْذَرُهُمْ نَفْسُ اللَّهِ وَتَحْشُرُهُمْ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ
عبیداللہ بن عمر، معاذ بن ہشام، قتادہ، شہر بن حوشب، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے عنقریب ہجرت کے بعد ایک ہجرت اور ہوگی پس اس وقت دنیا کے بہترین لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے ہجرت کو (شام کو) اختیار کریں گے۔ اور دنیا کے بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھریں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کو ناپسند فرمائے گا اور آگ ان خنزیروں اور بندروں کے ساتھ جمع کرے گی۔
-
Narrated by Ibn Hawalah
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِي بَحِيرٌ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ مَعْدَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي قُتَيْلَةَ عَنْ ابْنِ حَوَالَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيَصِيرُ الْأَمْرُ إِلَی أَنْ تَکُونُوا جُنُودًا مُجَنَّدَةً جُنْدٌ بِالشَّامِ وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ قَالَ ابْنُ حَوَالَةَ خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَدْرَکْتُ ذَلِکَ فَقَالَ عَلَيْکَ بِالشَّامِ فَإِنَّهَا خِيرَةُ اللَّهِ مِنْ أَرْضِهِ يَجْتَبِي إِلَيْهَا خِيرَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ فَأَمَّا إِنْ أَبَيْتُمْ فَعَلَيْکُمْ بِيَمَنِکُمْ وَاسْقُوا مِنْ غُدُرِکُمْ فَإِنَّ اللَّهَ تَوَکَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ
حیوۃ بن شریح، بقیہ، بحیر، خالد ابن معدان، ابن ابی قتیلہ، ابن حوالہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا عنقریب ایسا وقت آئے گا جب تمہارے لشکر جدا جدا ہو جائیں ایک لشکر شام میں ہوگا تو ایک یمن میں تو ایک عراق میں۔ ابن حوالہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر میں اس وقت کو پاؤں تو میں کس لشکر میں جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ملک شام کو اختیار کرنا کیونکہ ملک شام اللہ کی زمین میں بہترین ملک ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک میں اپنے بہترین بندوں کو جمع فرمائے گا۔ اگر یہ منظور نہ ہو تو پھر یمن کو اختیار کرنا اور اپنے حوضوں سے پانی پلائے رہنا۔ اللہ تعالیٰ نے میری وجہ سے ملک شام کی اور اہل شام کی کفالت کی ہے۔
Narrated Ibn Hawalah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: It will turn out that you will be armed troops, one is Syria, one in the Yemen and one in Iraq. Ibn Hawalah said: Choose for me, Apostle of Allah, if I reach that time. He replied: Go to Syria, for it is Allah's chosen land, to which his best servants will be gathered, but if you are unwilling, go to your Yemen, and draw water from your tanks, for Allah has on my account taken special charge of Syria and its people.