TrueHadith

آبادی کے گدھوں کا گوشت کھانے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 3315

Narrated by Ghalib ibn Abjar

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عُبَيْدٍ أَبِي الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ قَالَ أَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَلَمْ يَکُنْ فِي مَالِي شَيْئٌ أُطْعِمُ أَهْلِي إِلَّا شَيْئٌ مِنْ حُمُرٍ وَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنَا السَّنَةُ وَلَمْ يَکُنْ فِي مَالِي مَا أُطْعِمُ أَهْلِي إِلَّا سِمَانُ الْحُمُرِ وَإِنَّکَ حَرَّمْتَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَقَالَ أَطْعِمْ أَهْلَکَ مِنْ سَمِينِ حُمُرِکَ فَإِنَّمَا حَرَّمْتُهَا مِنْ أَجْلِ جَوَّالِ الْقَرْيَةِ يَعْنِي

عبداللہ بن ابی زیاد، عبید اللہ، اسرائیل، منصور، عبید بن ابی حسن، عبدالرحمن، غالب، بن ابجر، فرماتے ہیں کہ ہمیں ایک مرتبہ قحط لاحق ہو گیا تو میرے پاس اپنے گھر والوں کو کھلانے کے لیے سوائے چند گدھوں کے اور کچھ نہ تھا اور اس سے قبل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرما چکے تھے، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں قحط لاحق ہو گیا ہے اور میرے مال میں (گھر والوں کو کھلانے کے لیے سوائے چند فربہ گدھوں کے کچھ نہیں ہے آپ نے فرمایا کہ اپنے گھر والوں کو کھلاؤ اپنے موٹے گدھوں میں سے۔ اس لیے کہ میں نے بیشک اس لیے انہیں حرام کیا تھا کہ یہ بستی میں عموما گھومتے رہتے ہیں۔

Narrated Ghalib ibn Abjar: We faced a famine, and I had nothing from my property which I could feed my family ex except a few asses, and the Prophet (peace_be_upon_him) forbade the flesh of domestic asses. So I came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah (may peace be upon) , we are suffering from famine, and I have no property which I feed my family except some fat asses, and you have forbidden the flesh of domestic asses. He said: Feed your family on the fat asses of yours, for I forbade them on account of the animal which feeds on the filth of the town, that is, the animal which feeds on filth.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3314

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَسَنٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ عَنْ جَابِرِ بَنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ أَنْ نَأْکُلَ لُحُومَ الْحُمُرِ وَأَمَرَنَا أَنْ نَأْکُلَ لُحُومَ الْخَيْلِ قَالَ عَمْرٌو فَأَخْبَرْتُ هَذَا الْخَبَرَ أَبَا الشَّعْثَائِ فَقَالَ قَدْ کَانَ الْحَکَمُ الْغِفَارِيُّ فِينَا يَقُولُ هَذَا وَأَبَی ذَلِکَ الْبَحْرُ يُرِيدُ ابْنَ عَبَّاسٍ

ابراہیم بن حسن، حجاج، ابن جریج، عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ہم گدھوں کا گوشت کھائیں، اور ہمیں حکم دیا کہ گھوڑوں کا گوشت کھائیں، عمر بن دی نافرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت ابوالشعشاء کو بتلائی تو انہوں نے فرمایا کہ حکم غفاری بھی یہی فرماتے تھے لیکن اس بحر علم (حضرت ابن عباس) نے اس کا انکار فرمایا ہے (کہ گھوڑے حلال ہیں)

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3316

Narrated by Abdullah ibn Amr ibn al-'As

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَعَنْ الْجَلَّالَةِ عَنْ رُكُوبِهَا وَأَكْلِ لَحْمِهَا

سہل بن بکار، وہیب، ابن طاؤس، عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت کے کھانے سے اور نجاست خور جانور پر سواری کرنے اور اس کا گوشت کھانے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: On the day of Khaybar the Apostle of Allah (may pease be upon him) forbade (eating) the flesh of domestic asses, and the animal which feeds on filth: riding it and eating its flesh.

Permalink