TrueHadith

خرگوش کھانے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 3297

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنْتُ غُلَامًا حَزَوَّرًا فَصِدْتُ أَرْنَبًا فَشَوَيْتُهَا فَبَعَثَ مَعِي أَبُو طَلْحَةَ بِعَجُزِهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَبِلَهَا

موسی بن اسماعیل، حماد، ہشام بن زید، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میں ایک مضبوط جسم کا لڑکا تھا تو میں نے ایک خرگوش شکار کیا اور اسے بھونا، حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا پچھلا دم والا حصہ میرے ہاتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجا، میں اسے لے کر آپ پاس آیا تو آپ نے اسے قبول فرما لیا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3298

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي خَالِدَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ يَقُولُ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو کَانَ بِالصِّفَاحِ قَالَ مُحَمَّدٌ مَکَانٌ بِمَکَّةَ وَإِنَّ رَجُلًا جَائَ بِأَرْنَبٍ قَدْ صَادَهَا فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو مَا تَقُولُ قَالَ قَدْ جِيئَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جَالِسٌ فَلَمْ يَأْکُلْهَا وَلَمْ يَنْهَ عَنْ أَکْلِهَا وَزَعَمَ أَنَّهَا تَحِيضُ

یحیی بن خلف، روح بن عبادہ، محمد بن خالد، کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد خالد بن الحویرث سے سنا کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ صفاح کے مقام پر تھے، محمد کہتے ہیں کہ صفاح مکہ مکرمہ میں ایک جگہ ہے کہ ایک شخص نے خرگوش کا شکار کر کے لیا اور کہنے لگا اے عبداللہ بن عمر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ خرگوش ایک بار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھی لایا گیا تو آپ نے اسے تناول نہیں فرمایا لیکن اس کے باوجود اس کے کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا اور آپ کا خیال تھا کہ اسے حیض آتا ہے۔ (ائمہ کرام اس کے حلال ہونے پر متفق ہیں کہ عمل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے حلال ہونے پر دلالت کرتا ہے کیونکہ اگر یہ ناجائز ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام کو بھی اس کے کھانے سے منع فرماتے۔ )

-

Permalink