TrueHadith

تلبیہ پڑھنا کب بند کرے

Sunan Abu DawoodHadith 1549

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّی حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

احمد بن حنبل، وکیع، ابن جریج، عطاء، ابن عباس، فضل بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنے تک تلبیہ پڑھتے رہے (یعنی جب کنکریاں ماریں تب لبیک کہنا بند کیا)

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1550

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَاتٍ مِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُکَبِّرُ

احمد بن حنبل، عبداللہ بن نمیر، یحیی بن سعید، عبداللہ بن ابی اسلمۃ، عبداللہ بن عمر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم لوگ منی سے عرفات کی طرف چلے ہم میں سے کچھ لوگ لبیک کہتے تھے اور کچھ لوگ تکبیر کہتے تھے۔

-

Permalink