Sunan Abu Dawood — Hadith 2639
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَعَتْ الْعِرَاقُ قَفِيزَهَا وَدِرْهَمَهَا وَمَنَعَتْ الشَّامُ مُدْيَهَا وَدِينَارَهَا وَمَنَعَتْ مِصْرُ إِرْدَبَّهَا وَدِينَارَهَا ثُمَّ عُدْتُمْ مِنْ حَيْثُ بَدَأْتُمْ قَالَهَا زُهَيْرٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ شَهِدَ عَلَی ذَلِکَ لَحْمُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَدَمُهُ
احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، سہیل بن ابیصالح، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک وقت وہ بھی آئے گا عراق اپنے پیمانوں اور دولت کو روک لے گا اور شام اپنے پیمانوں اور دیناروں کو روک لے گا اور مصر اپنے پیمانوں اور دیناروں کو روک لے گا (یعنی ان ملکوں کی دولت سے ان کے باشندے محروم ہوں گے اور وہ سب تمھارے تصرف میں ہوگی لیکن پھر ایک وقت وہ بھی آئے گا کہ پھر تم ویسے ہی (بے دخل) ہو جاؤ گے جیسا کہ پہلے تھے۔ زہیر نے تین مرتبی یہ کہا کہ اس حدیث پر ابوہریرہ کا گوشت اور خون گواہ ہے۔
-