Sunan Abu Dawood — Hadith 522
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَبَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَضَی الْإِمَامُ الصَّلَاةَ وَقَعَدَ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يَتَکَلَّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ وَمَنْ کَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَتَمَّ الصَّلَاةَ
احمد بن یونس، زہیر، عبدالرحمن بن زیاد بن انعم، عبدالرحمن بن رافع، بکر بن سواد، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب امام نماز (کے ارکان) مکمل کر کے (قعدہ اخیرہ میں) بیٹھ جائے اور پھر اسکو گفتگو کرنے سے پہلے یعنی سلام سے پہلے حدث پیش آجائے تو اسکی نماز پوری ہوگئی اور مقتدیوں میں سے ان مقتدیوں کی بھی نماز پوری ہوگئی جو نماز پوری کر چکے ہیں (اور جنکی نماز ابھی پوری نہیں ہوئی تھی بلکہ نماز کا کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا انکی نماز فاسد ہو جائے گی۔
-