TrueHadith

جمعہ کے دن صبح کی نماز میں کون سی سورت پڑھے

Sunan Abu DawoodHadith 908

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُخَوَّلِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ وَهَلْ أَتَی عَلَی الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنْ الدَّهْرِ

مسدد، ابوعوانہ، محول، بن راشد، مسلم، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورت الم تَنْزِيلُ السجدہ اور هَلْ أَتَی عَلَی الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنْ الدَّهْرِ پڑھا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311072)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُخَوَّلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَإِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ

مسدد، یحیی، شعبہ، مخول، مخول اپنی سابقہ سند اور مفہوم کے ساتھ روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورت جمعہ اور سورت منافقون پڑھا کرتے تھے۔

-

Permalink