TrueHadith

جمعہ کے وقت کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 916

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيُّ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْجُمُعَةَ إِذَا مَالَتْ الشَّمْسُ

حسن بن علی، زید بن حباب، فلیح بن سلیمان عثمان بن عبدالرحمن، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی نماز آفتاب ڈھلنے پر پڑھتے تھے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 917

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ الْحَارِثِ سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ فَيْئٌ

احمد بن یونس، یعلی بن حارث، ایاس بن حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے تھے اور جب واپس آتے تھے تو دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 918

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کُنَّا نَقِيلُ وَنَتَغَدَّی بَعْدَ الْجُمُعَةِ

محمد بن کثیر، سفیان ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم دن کا کھانا اور قیلولہ جمعہ کے بعد رکھتے تھے۔

-

Permalink