TrueHadith

مفصل میں سجدہ نہ ہونے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 1195

Narrated by Abdullah ibn Abbas

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ مُحَمَّدٌ رَأَيْتُهُ بِمَکَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْئٍ مِنْ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تَحَوَّلَ إِلَی الْمَدِينَةِ

محمد بن رافع، ازہر بن قاسم، محمد، ابوقدامہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ سے آئے سورت مفصل میں سجدہ نہیں کیا یہ حدیث ضعیف ہے اور حضرت ابوہریرہ کی صحیح حدیث کے معارض ہے جو آگے آرہی ہے۔

Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) did not make a prostration at any verse in al-Mufassal from the time he moved to Medina.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1196

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا

ہناد بن سری، وکیع، ابن ابی ذئب، یزید بن عبداللہ بن قسیط، عطاء بن یسار، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سورت النجم پڑھی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسمیں سجدہ نہیں کیا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311401)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَخْرٍ عَنْ ابْنِ قُسَيْطٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ زَيْدٌ الْإِمَامَ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا

ابن سرح، ابن وہب، ابوصخرہ، ابن قسیط، خارجہ، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے (دوسری سند کے ساتھ) اسی طرح مروی ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ زید بن ثابت امام تھے اور انہوں نے سجدہ نہیں کیا۔

-

Permalink