Sunan Abu Dawood — Hadith 1015
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَزِيدَ الْهُنَائِيِّ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ قَصْرِ الصَّلَاةِ فَقَالَ أَنَسٌ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ أَوْ ثَلَاثَةِ فَرَاسِخَ شَکَّ شُعْبَةُ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحیی بن یزید ہنانی نے کہا کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مسافت قصر کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل یا تین فرسخ کی مسافت پر جاتے تو (رباعی نمازوں میں) دو رکعت پڑھتے (میل یا فرسخ میں شک شعبہ کا ہے)
-