TrueHadith

مستحاضہ سے اسکا شوہر جماع کرسکتا ہے

Sunan Abu DawoodHadith 265

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ کَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ فَکَانَ زَوْجُهَا يَغْشَاهَا قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ مُعَلَّی ثِقَةٌ وَکَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْهُ لِأَنَّهُ کَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ

ابراہیم بن خالد، معلی بن منصور، علی بن مسہر، شیبانی، حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ مستحاضہ تھیں اور انکے شوہر ان سے صحبت (جماع) کرتے تھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ یحیی بن معین نے معلی کو ثقہ قرار دیا ہے مگر امام احمد ابن حنبل ان سے روایت نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ قیاس میں دخل رکھتے تھے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 266

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّهَا کَانَتْ مُسْتَحَاضَةً وَکَانَ زَوْجُهَا يُجَامِعُهَا

احمد بن ابی سریج، عبداللہ بن جہم، حمنہ بنت جحش سے روایت ہے کہ وہ مستحاضہ تھیں اور سی حالت میں ان کے شوہر ان سے جماع کرتے تھے۔

-

Permalink