Sunan Abu Dawood — Hadith 3993
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْعَلَائُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَعَا إِلَی هُدًی کَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِکَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَی ضَلَالَةٍ کَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِکَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا
یحیی بن ایوب، اسماعیل ابن جعفر، علاء ابن عبدالرحمن، ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ہدایت کی طرف بلایا تو اسے اجر ملے گا اس کی اتباع کرنے والوں کے برابر اجر بایں طور کہ ان عمل کرنے والوں کے اجر میں کچھ کمی واقع نہ ہوگی اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اسے گمراہی پر چلنے والوں کا بھی گناہ ملے گا لیکن ان گمراہوں کے گناہ میں کچھ کمی نہ ہوگی۔
-