Sunan Abu Dawood — Hadith 2481
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ حَرِيصٌ تَأْمُلُ الْبَقَائَ وَتَخْشَی الْفَقْرَ وَلَا تُمْهِلَ حَتَّی إِذَا بَلَغَتْ الْحُلْقُومَ قُلْتَ لِفُلَانٍ کَذَا وَلِفُلَانٍ کَذَا وَقَدْ کَانَ لِفُلَانٍ
مسدد، عبدالواحد بن زیاد، عمارہ بن قعقعاع، ابوزرعہ بن عمرو بن جریر، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کونسا صدقہ افضل ہے آپ نے فرمایا وہ صدقہ جو تندرستی کی حالت میں کرے جب کہ تجھے زندگی کی تمنا ہو اور تنگدستی کا خوف ہو۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ تو صدقہ دینے سے رکا رہے یہاں تک کہ جان حلق میں آجائے اور پھر کہے کہ فلاں چیز فلاں کو دے دو اور فلاں کو اتنا اور اتنا دے دو۔ حالانکہ اب وہ مال دوسروں کا ہو چکا ہے۔
-