أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِيَّا قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُفْطِرُ أَيَّامَ الْبِيضِ فِي حَضَرٍ وَلَا سَفَرٍ
قاسم بن زکریا، عبید اللہ، یعقوب، جعفر، سعید، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایام بیض میں افطار نہیں فرماتے تھے نہ سفر میں نہ حالت قیام میں۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would not break fast on the days of Al-BIcf whether he was a resident or traveling.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ وَمَا صَامَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا غَيْرَ رَمَضَانَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ
محمد بن بشار، محمد، شعبة، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب روزہ افطار نہیں فرمائیں گے یعنی روزہ نہیں چھوڑیں گے اور جب چھوڑتے تو ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ایک ماہ تک مسلسل روزے نہیں رکھے۔ علاوہ رمضان المبارک کے جس وقت سے وہ مدینہ منورہ میں آئے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would fast until we said he would not break his fast, and he would not fast until we said he does not want to fast. And he never fasted any month in full apart from Ramadan, from the time he came to Al-Madinah.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مَرْوَانَ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ
محمد بن نضر بن مساور مروزی، حماد، مروان، ابولبابة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزے رکھتے تو ہم لوگ کہتے تھے اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار نہیں فرمائیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار فرماتے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: ‘He does not want to break his fast.’ And he used not to fast until we said: ‘He does not want to fast.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَا أَعْلَمُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ الْقُرْآنَ کُلَّهُ فِي لَيْلَةٍ وَلَا قَامَ لَيْلَةً حَتَّی الصَّبَاحِ وَلَا صَامَ شَهْرًا قَطُّ کَامِلًا غَيْرَ رَمَضَانَ
اسماعیل بن مسعود، خالد، سعید، قتادة، زرارة بن اوفی، سعد بن ہشام، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو اس کا علم نہیں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی رات میں مکمل قرآن پاک تلاوت فرما لیا ہو یا تمام ہی رات صبح تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبادت فرمائی ہو یا کسی ماہ پورے کے پورے ماہ کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے رکھے ہوں علاوہ رمضان المبارک کے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I do not know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم recited the whole Qur’an in one night, or prayed Qiyam until morning, or ever fasted an entire month, except Ramadan.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَمَا صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا کَامِلًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ إِلَّا رَمَضَانَ
قتیبہ، حماد، ایوب، عبداللہ بن شقیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے کے بارے میں تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھا کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے ہی رکھیں گے پھر افطار فرماتے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار ہی فرمائیں گے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے ہیں (رمضان کے علاوہ) کبھی کسی ماہ کے پورے روزے نہیں رکھے۔
It was narrated that Abduah bin Shaqiq said: “I asked ‘Ajshah about the fasting of the eengeof Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم She said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: He is going to (continue to) fast, and he used not to fast until we said: He is not going to. And he did not fast for a whole month from the time he came to Al-Madinah, apart from Rama. (Sahih)
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ کَانَ أَحَبَّ الشُّهُورِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَصُومَهُ شَعْبَانُ بَلْ کَانَ يَصِلُهُ بِرَمَضَانَ
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، معاویہ بن صالح، عبداللہ بن ابوقیس، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مہینوں میں روزہ رکھنے کے واسطے شعبان کا مہینہ پسندیدہ تھا۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ کو ماہ رمضان المبارک کے ساتھ ملا دیا کرتے تھے۔
‘Aishah said: “The month which the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم most liked to fast was Sha’ban; indeed he used to join it to Ramadan.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِکٌ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَذَکَرَ آخَرَ قَبْلَهُمَا أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ مَا يَصُومُ وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرٍ أَکْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ
ربیع بن سلیمان بن داؤد، ابن وہب، مالک و عمرو بن حارث، ابونضر، ابوسلمہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھا کرتے تھے حتی کہ ہم لوگ یہ کہنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ افطار نہ فرمائیں گے (یعنی روزے ہی رکھتے رہیں گے) اور میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی مہینہ میں ماہ شعبان سے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: ‘He will not break his fast.’ And he used not to fast until we said: ‘He will not fast.’ And I never saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم fast more in any month than in Sha’ban.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَصُومُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ إِلَّا شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبة، منصور، سالم بن ابوجعد، ابوسلمہ، ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی دو ماہ پے درپے اور مسلسل روزے نہ رکھتے علاوہ ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے (یعنی ان دونوں مہینے کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل روزے رکھتے تھے۔)
It was narrated from Umm Salamah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would not fast any two consecutive months except Sha’ban and Ramadán. (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يَکُنْ يَصُومُ مِنْ السَّنَةِ شَهْرًا تَامًّا إِلَّا شَعْبَانَ وَيَصِلُ بِهِ رَمَضَانَ
محمد بن ولید، محمد، شعبة، توبة، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے سال کسی مہینہ کے روزے نہ رکھتے تھے علاوہ ماہ شعبان کے اور شعبان کے روزے کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ رمضان المبارک کے ساتھ شامل فرما دیتے۔
It was narrated from Umm Salamah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would not fast any month of the year in full except Sha’ban and he used to join it to Ramadan. (Sahih)
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمِّي قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِشَهْرٍ أَکْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ لِشَعْبَانَ کَانَ يَصُومُهُ أَوْ عَامَّتَهُ
عبیداللہ بن سعد بن ابراہیم، عمی، وہ اپنے والد سے، ابن اسحاق ، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی ماہ میں ماہ شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے شعبان میں روزے رکھتے تھے یا ماہ شعبان کے زیادہ تر حصہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did not fast any month more than Sha’ban; he used to fast (all of) it, or most of it.” (Saul
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا
عمرو بن ہشام، محمد بن سلمہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ شعبان کے روزے رکھتے لیکن کچھ دن روزے نہ رکھتے (یعنی افطار فرماتے)
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast (all of) Sha’ban except a little.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ حَدَّثَنَا بَحِيرٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ کُلَّهُ
عمرو بن عثمان، بقیة، بحیر، خالد بن معدان، جبیر بن نفیر، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے ماہ شعبان میں روزے رکھتے تھے۔
It was narrated from Jubair bin Nufair that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast all of Sha’ban.” (Sahih) ….
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو الْغُصْنِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَرَکَ تَصُومُ شَهْرًا مِنْ الشُّهُورِ مَا تَصُومُ مِنْ شَعْبَانَ قَالَ ذَلِکَ شَهْرٌ يَغْفُلُ النَّاسُ عَنْهُ بَيْنَ رَجَبٍ وَرَمَضَانَ وَهُوَ شَهْرٌ تُرْفَعُ فِيهِ الْأَعْمَالُ إِلَی رَبِّ الْعَالَمِينَ فَأُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ
عمرو بن علی، عبدالرحمن، ثابت بن قیس، ابوغصن شیخ، ابوسعید مقبری، اسامة بن زید رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماہ شعبان کے علاوہ کسی دوسرے ماہ میں اس طریقہ سے (یعنی پابندی سے) روزہ رکھتا ہوا نہیں دیکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ مہینہ وہ مہینہ ہے کہ جس کی برکت (اور عظمت) سے لوگ غافل ہیں اور ماہ رجب اور ماہ رمضان کے درمیان یہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں انسان کے اعمال خداوند قدوس کے پاس اٹھائے جاتے ہیں اور میری خواہش ہے کہ میرا عمل اس وقت پیش ہو جس وقت میرا روزہ ہو۔
Usamah bin Zaid said: “I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I do not see you fasting any month as much as Sha’ban.’ He said: ‘That is a month to which people do not pay much attention, between Rajab and Ramadan. It is a month in which the deeds are taken up to the Lord of the worlds, and I like that my deeds to be taken up when I am fasting.” (Sahih).
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو الْغُصْنِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ تَصُومُ حَتَّی لَا تَکَادَ تُفْطِرُ وَتُفْطِرُ حَتَّی لَا تَکَادَ أَنْ تَصُومَ إِلَّا يَوْمَيْنِ إِنْ دَخَلَا فِي صِيَامِکَ وَإِلَّا صُمْتَهُمَا قَالَ أَيُّ يَوْمَيْنِ قُلْتُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ قَالَ ذَانِکَ يَوْمَانِ تُعْرَضُ فِيهِمَا الْأَعْمَالُ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِينَ فَأُحِبُّ أَنْ يُعْرَضَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ
عمرو بن علی، عبدالرحمن، ثابت بن قیس ابوغصن شیخ، ابوسعید مقبری، اسامة بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ رکھتے ہیں تو اس قدر روزے رکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب افطار نہیں فرمائیں گے اور جس وقت روزہ رکھنا چھوڑتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی روزہ نہیں رکھیں گے اور جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ افطار فرماتے ہیں (یعنی روزہ رکھنا چھوڑ دیتے ہیں) تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دن کے علاوہ روزہ نہیں رکھیں گے اور وہ دن اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں کے درمیان میں آجائیں تو بہتر ہے نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دو دن میں بھی روزہ رکھ لیتے ہیں۔ یہ سن کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا وہ دن کون سے ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ وہ دن (کہ جن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ ضرور رکھتے ہیں) پیر اور جمعرات کے دن ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا یہ وہ (مبارک) دن ہیں جن میں بندوں کے اعمال بارگاہ خداوندی میں پیش کیے جاتے ہیں میری خواہش ہے کہ جس وقت میرے اعمال بارگاہ خداوندی میں پیش ہوں تو میں اس وقت روزہ دار ہوں۔
Usamah bin Zaid said: “I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, Sometimes you fast, and you hardly ever break your fast, and Sometimes you do not fast and your hardly ever fast, except two days Which, if you are fasting, you mclude them in your fast, and if You are not fasting, then you fast them on your own.’ He said: ‘Which two days?’ I said: ‘Monday and Thursday.’ He said: ‘Those are two days in which deeds are shown to the Lord of the worlds, and I like my deeds to be shown (to Him) when I am fasting.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ أَخْبَرَنِي ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ الْغِفَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَسْرُدُ الصَّوْمَ فَيُقَالُ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ فَيُقَالُ لَا يَصُومُ
احمد بن سلیمان، زید بن حباب، ثابت بن قیس غفاری، ابوسعید مقبری، ابوہریرہ، اسامة بن زید رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برابر (مسلسل) روزے رکھا کرتے تھے لوگ کہتے اب افطار نہیں فرمائیں گے یعنی روزے ہی رکھتے رہیں گے لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار فرماتے تو لوگ کہتے کہ اب روزہ نہ رکھیں گے (یعنی افطار ہی فرماتے رہیں گے)۔
It was narrated from Usamah bin Zaid that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast continually and it was said that he would not break his fast, and he used not to fast and it was said that he would not fast. (Hasan)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بَقِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا بَحِيرٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَحَرَّی صِيَامَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ
عمرو بن عثمان، بقیة، بحیر، خالد بن معدان، جبیر بن نفیر، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن کے روزے کا (خاص) خیال فرماتے تھے۔
It was narrated from Jubair bin Nufair that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to be keen to fast on Mondays and Thursdays.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ قَالَ أَخْبَرَنِي ثَوْرٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ
عمرو بن علی، عبداللہ بن داؤد، ثور، خالد بن معدان، ربیعۃ الجرشی، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا اس حدیث کا ترجمہ سابقہ روایت کے مطابق ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to be keen to fast on Mondays and Thursdays.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ
اسحاق بن ابراہیم ، عبیداللہ بن سعید، سفیان، ثور، خالد بن معدان، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا اس حدیث کا ترجمہ سابقہ حدیث جیسا ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to be keen to fast on Mondays and Thursdays.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ
احمد بن سلیمان، ابوداؤد، سفیان، منصور، خالد بن سعد، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن کا (خاص طریقہ سے) خیال فرمایا کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to be keen to fast on Mondays and Thursdays.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَمَانٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ سَوَائٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ
اسحاق بن ابراہیم بن حبیب بن شہید، یحیی بن یمان، سفیان، عاصم، مسیب بن رافع، سواء خزاعی، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast on Mondays and Thursdays.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ سَوَائٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ مِنْ هَذِهِ الْجُمُعَةِ وَالِاثْنَيْنِ مِنْ الْمُقْبِلَةِ
ابوبکر بن علی، ابونصر تماد، حماد بن سلمہ، عاصم، سواء، ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ میں تین تین روزے رکھا کرتے تھے ایک تو ہفتہ میں پیر اور جمعرات کو اور دوسرے ہفتہ کے پیر کو (روزہ رکھتے تھے)
It was narrated that Umm Salamah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast three days of every month: the Monday and Thursday of the first week and the Monday of the following week.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ سَوَائٍ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ يَوْمَ الْخَمِيسِ وَيَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَمِنْ الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ
زکریا بن یحیی، اسحاق ، نضرل حماد، عاصم بن ابونجود، سواء، حفصہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ کو پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے پھر دوسرے ہفتہ کے پیر کو روزہ رکھتے تھے۔
It was narrated that Hafsah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast Thursday and Monday of each month, and Monday of the following week.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ جَعَلَ کَفَّهُ الْيُمْنَی تَحْتَ خَدِّهِ الْأَيْمَنِ وَکَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ
قاسم بن زکریا بن دینار، حسین، زائدة، عاصم، مسیب، حفصہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت سوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دائیں طرف کی ہتھیلی کو دائیں رخسار مبارک کے نیچے رکھتے تھے اور پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔
It was narrated that Ilafsah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would lie down, he would place his right hand under his right cheek, and he used to fast on Mondays and Thursdays.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ أَبِي أَنْبَأَنَا أَبُو حَمْزَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ غُرَّةِ کُلِّ شَهْرٍ وَقَلَّمَا يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
محمد بن علی بن حسن بن شقیق، ابوحمزة، عاصم، زر، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ میں شروع سے (یعنی مہینہ کی پہلی تاریخ سے) تین روزے رکھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز کم افطار کرتے (یعنی جمعہ کے دن زیادہ تر روزہ رکھا کرتے تھے)
It was narrated that ‘Abdullah bin Mas’ud said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast three days in the middle of every month, and he rarely did not fast on Fridays.” (Hasan)
أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَکْعَتَيْ الضُّحَی وَأَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَی وِتْرٍ وَصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ
زکریا بن یحیی، ابوکامل، ابوعوانة، عاصم بن بہدلة، رجل، اسود بن ہلال، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو نماز چاشت کی دو رکعات پڑھنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا تم لوگ اس وقت تک نہ سویا کرو کہ جس وقت تک نماز وتر نہ پڑھ لو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر ماہ تین روزے رکھنے کا حکم فرمایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded me to pray two Rak’áhs of Qu/ja, and not to sleep until I had prayed Wizr, and to fast three days each month.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَسُئِلَ عَنْ صِيَامِ عَاشُورَائَ قَالَ مَا عَلِمْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ يَوْمًا يَتَحَرَّی فَضْلَهُ عَلَی الْأَيَّامِ إِلَّا هَذَا الْيَوْمَ يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَانَ وَيَوْمَ عَاشُورَائَ
قتیبہ، سفیان، عبیداللہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کسی نے دریافت کیا کہ عاشورہ کے روزے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ مجھ کو اس کا علم نہیں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کے علاوہ کسی اور دن کا روزہ اور دنوں کے مقابلہ میں بہتر سمجھ کر رکا ہو یعنی رمضان المبارک اور عاشورہ کے دن کا ۔
It was narrated from ‘Ubaidullah that he heard Ibn ‘Abbas, when he was asked about the fast of ‘Ashura’, say: “I do not know that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم fasted any day because of its virtue, except this day” — meaning the month of Ramadhan and the day of ‘Ashura’.(Sahlh)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَوْمَ عَاشُورَائَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُکُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي هَذَا الْيَوْمِ إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَائَ أَنْ يَصُومَ فَلْيَصُمْ
قتیبہ، سفیان، زہری، حمید بن عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ عاشورہ کے دن (مسجد کے) پر منبر تھے اس وقت میں نے ان سے سنا وہ فرمایا کرتے کہ اے اہل مدینہ! تم لوگوں کے علماء کہاں ہیں؟ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج کے دن فرماتے تھے میں روزہ دار ہوں۔ جس کا دل چاہے وہ روزہ رکھ لے۔
It was narrated that Humaid bin ‘Abdur-Rahman bin ‘Awf said: “I heard Muawiyah say on the day of ‘Ashura’ when he was on the Minbar: people of Al-Madinah, where are your scholars? I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say on this day: “I am fasting, so whoever wants to fast let him do so.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْحُرِّ بْنِ صَيَّاحٍ عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ امْرَأَتِهِ قَالَتْ حَدَّثَتْنِي بَعْضُ نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَائَ وَتِسْعًا مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ أَوَّلَ اثْنَيْنِ مِنْ الشَّهْرِ وَخَمِيسَيْنِ
زکریا بن یحیی، شیبان، ابوعوانة، حر بن صیاح، ہنیدة بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے سنا انہوں نے کہا مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ نے بیان فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عاشورہ کے دن کا روزہ رکھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ ذی الحجہ کے نو دن میں اور ہر ماہ کے تین دن میں ایک پہلے پیر اور دو جمعرات کو (روزہ رکھتے تھے)۔
It was narrated from Hunaidah bin Khalid that his wife said: “One of the wives of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The Prophet used to fast on the day of ‘Ashura’, nine days of Dhul-Hajjah and three days each month: The first Monday of the month, and two Thursdays.” (Sahih)