TrueHadith

قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا۔

Sunan DarimiHadith 3352

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَهِيكٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد النَّاسُ يَقُولُونَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَهِيكٍ

حضرت سعد بن ابی وقاص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص اچھی آواز میں قرآن نہیں پڑھتا اس کاہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابن عیینہ فرماتے ہیں وہ شخص بے نیاز ہوجاتا ہے امام دارمی فرماتے ہیں لوگ یہ کہتے ہیں ابن نہیک نامی راوی کا نام عبیداللہ ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3353

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَحْسَنُ صَوْتًا لِلْقُرْآنِ وَأَحْسَنُ قِرَاءَةً قَالَ مَنْ إِذَا سَمِعْتَهُ يَقْرَأُ أُرِيتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ قَالَ طَاوُسٌ وَكَانَ طَلْقٌ كَذَلِكَ

طاوس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا اچھی آواز میں قرآن کون پڑھتا ہے اور اچھے طریقے سے کون قرات کرتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ شخص کہ جب تم اسے قرات کرتے ہوئے سنو تو تمہیں یہ محسوس ہو کہ وہ شخص اللہ سے ڈرتا ہے طاوس بیان کرتے ہیں طلق ایسے ہی آدمی تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3354

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْذَنْ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ و قَالَ صَاحِبٌ لَهُ زَادَ يَجْهَرُ بِهِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ نے کسی چیز کی ایسی اجازت نہیں دی جو اس نے نبی کو اچھی آواز میں قرآن پڑھنے کی دی ہے راوی بیان کرتے یں اس سے مراد بلند آواز میں پڑھنا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3355

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ كَمَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ

حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں اللہ نے کسی بھی چیز کی وہ اجازت نہیں دی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ اچھی آواز میں قرآن پڑھیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3356

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ

ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا کہ ان کی آواز قرآن میں پڑھنے میں بہت اچھی تھی اس شخص کو آل داود کی خوش آوازی عطاکی گئی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3357

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَيْضًا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا رَأَى أَبَا مُوسَى قَالَ ذَكِّرْنَا رَبَّنَا يَا أَبَا مُوسَى فَيَقْرَأُ عِنْدَهُ

حضرت عمر بن خطاب کے بارے میں منقول ہے کہ جب وہ حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ کو دیکھتے تو یہ فرمایا کرتے تھے کہ اے ابوموسی رضی اللہ عنہ ہمارے پروردگار کی یاد دلاؤ تو حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ ان کے پاس قرات کیا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3358

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى يَتَغَنَّى وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَفِرُّ مِنْ الْبَيْتِ يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَإِنَّ أَصْفَرَ الْبُيُوتِ الْجَوْفُ يَصْفَرُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ

حضرت عبداللہ فرماتے ہیں میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ کسی شخص نے ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھا ہوا ہو اور وہ خوش آواز ہو اور وہ سورت بقرہ پڑھنی چھوڑ چکا ہو کیونکہ شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہے اور سب سے ویران گھر وہ دماغ ہے جس میں اللہ کی کتاب میں سے کچھ موجود نہ ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3359

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي بَعْضُ آلِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَدِمَ سَلَمَةُ الْبَيْذَقُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ يُصَلِّي بِهِمْ فَقِيلَ لِسَالِمٍ لَوْ جِئْتَ فَسَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ فَلَمَّا كَانَ بِبَابِ الْمَسْجِدِ سَمِعَ قِرَاءَتَهُ رَجَعَ فَقَالَ غِنَاءٌ غِنَاءٌ

سلمہ بیذق مدینہ آئے اور لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے سالم سے یہ کہا گیا اگر آپ آئیں اور ان کی قرات سنیں تو یہ مناسب ہوگا جب سالم مسجد کے دروازے پر آئے اور ان کی قرات سنی تو وہ واپس آگئے اور بولے یہ تو گا رہا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3360

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ يَأْتِي عُمَرَ فَيَقُولُ لَهُ عُمَرُ ذَكِّرْنَا رَبَّنَا فَيَقْرَأُ عِنْدَهُ

ابوسلمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ حضرت عمر کے پاس آتے تھے ان سے یہ کہا کرتے تھے ہمارے پروردگار کی یاد دلائیں تو حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ ان کے پاس قرات کیا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3361

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ كَأَذَنِهِ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ نے کسی بھی چیز کی وہ اجازت نہیں دی جو اجازت اس نے اپنے نبی کو بلند آواز سے اچھی طرح قرآن پڑھنے کی دی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3362

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَقَدْ أُوتِيَ أَبُو مُوسَى مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ

ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ابوموسی رضی اللہ عنہ کو آل داود کی خوش آوازی میں سے کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3363

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَ قِرَاءَةَ رَجُلٍ فَقَالَ مَنْ هَذَا قِيلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ایک شخص کو قرات کرتے ہوئے سنا تو دریافت کیا یہ کون شخص ہے عرض کی گئی یہ عبداللہ بن قیس ہے۔ آپ نے فرمایا اس شخص کو آل داود کی خوش آوازی میں سے کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3364

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ

حضرت براء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو آراستہ کرو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3365

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حَسِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحَسَنَ يَزِيدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا

حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو خوبصورت کرو کیونکہ اچھی آواز کے ذریعے قرآن کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔

-

Permalink