TrueHadith

سورت کہف کی فضیلت۔

Sunan DarimiHadith 3271

حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ الْكَهْفِ لَمْ يَخَفْ الدَّجَّالَ

حضرت خالد بن معدان فرماتے ہٰں جو شخص سورت کہف کی دس آیات کی تلاوت کرے وہ دجال سے خوف زدہ نہیں ہوگا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3272

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ آخِرَ سُورَةِ الْكَهْفِ لِسَاعَةٍ يُرِيدُ يَقُومُ مِنْ اللَّيْلِ قَامَهَا قَالَ عَبْدَةُ فَجَرَّبْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ

زربن حبیش فرماتے ہیں جو شخص سورت کہف کی آخری آیات اس مقصد کے لیے پڑھے گا کہ رات کے وقت جس وقت چاہے بیدار ہوجائے تو وہ اسی وقت بیدار ہوجائے گا۔ عبدہ نامی راوی فرماتے ہیں ہم نے اس کاتجربہ کیا ہے اور اسے ایساہی پایا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3273

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ مِنْ النُّورِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص جمعہ کی رات میں سورت کہف کی تلاوت کرے گا یہ سورت اس کے اور خانہ کعبہ کے درمیان نور بن جائے گی۔

-

Permalink