TrueHadith

جو شخص اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے جاگتاہے

Sunan DarimiHadith 2293

أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَيْحٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ مُحَمَّدِ بْنِ سُمَيْرٍ عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ فَسَمِعَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهُوَ يَقُولُ حُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَحُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ دَمَعَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ قَالَ وَقَالَ الثَّالِثَةَ فَنَسِيتُهَا قَالَ أَبُو شُرَيْحٍ سَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ ذَاكَ حُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ غَضَّتْ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ أَوْ عَيْنٍ فُقِئَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

ابوعلی ہمدانی بیان کرتے ہیں ابوریحانہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ایک غزوہ میں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے تھے ایک رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتی ہے اور جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کے خوف سے روتی ہے۔ حضرت ابوریحانہ بیان کرتے ہیں آپ نے جو تیسری بات ارشاد فرمائی وہ مجھے بھول گئی ہے راوی ابوشریح بیا ن کرتے ہیں میں نے ایک اور آدمی کے ذریعے وہ تیسری بات سنی ہے اور جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کی راہ میں حرام کردہ چیزوں سے جھک جاتی ہے یا وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں پھوڑی جاتی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2294

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا ابْنُ الدَّرَاوَرْدِيِّ عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ حَارِسَ الْحَرَسِ قَالَ عَبْد اللَّهِ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يَلْقَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ

حضرت عقبہ بن عامرجہنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں پہرہ دینے والے شخص پر اللہ تعالیٰ رحم کرے۔ امام ابو عبداللہ دارمی فرماتے ہیں (اس حدیث کے راوی عمربن عبدالعزیز نے حضرت عقبہ بن عامر سے ملاقات نہیں کی ہے۔

-

Permalink