TrueHadith

سجدے کے دوران بازوؤں کو زانو سے الگ رکھنا۔

Sunan DarimiHadith 1296

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يَرَى مَنْ خَلْفَهُ وَضَحَ إِبِطَيْهِ

سیدہ میمونہ بنت حارث بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو بازوؤں کو اس قدر الگ رکھتے کہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1297

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى لَوْ شَاءَتْ بَهْمَةٌ تَمُرُّ تَحْتَهُ لَمَرَّتْ

حضرت میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو بازو اتنے کھلے رکھتے کہ کوئی بکری کا بچہ گزرنا چاہتا تو آپ کے نیچے سے گزرسکتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1298

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ خَوَّى بِيَدَيْهِ يَعْنِي جَنَّحَ حَتَّى يُرَى وَضَحُ إِبْطَيْهِ مِنْ وَرَائِهِ وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو اپنے دونوں بازو اتنے کھلے رکھتے تھے کہ آپ کے پیچھے موجودشخص آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا اور جب آپ بیٹھتے توبائیں زانو کے سہارے بیٹھتے تھے۔

-

Permalink