TrueHadith

سترہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔

Sunan DarimiHadith 1373

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ بِالْهَاجِرَةِ فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ وَإِنَّ الظُّعُنَ لَتَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ

حضرت ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت بطحا تشریف لائے وہاں آپ نے ظہر کی نماز دو رکعت ادا کیں اور عصر کی دو رکعت ادا کیں۔ آپکے سامنے نیزہ موجود تھا اور اس کے دوسری طرف سے خواتین گزر رہی تھیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1374

أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُرْكَزُ لَهُ الْعَنَزَةُ يُصَلِّي إِلَيْهَا

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نیزہ گاڑ دیا جاتا اور آپ اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرلیتے تھے۔

-

Permalink