TrueHadith

ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھنا۔

Sunan DarimiHadith 1681

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ لَسْتُ بِتَارِكِهِنَّ أَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ وَأَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَأَنْ لَا أَدَعَ رَكْعَتَيْ الضُّحَى أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میرے حبیب نے مجھے تین چیزوں کی ہدایت کی تھی جنہیں میں کبھی ترک نہیں کروں گا ایک یہ کہ سونے سے پہلے وتر ادا کرلوں دوسرا ہر مہینے تین دن روزہ رکھوں گا اور چاشت کی دو رکعت کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1682

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صِيَامُ الْبِيضِ صِيَامُ الدَّهْرِ وَإِفْطَارُهُ

معاویہ بن قرہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ایام بیض کے روزے رکھنا ہمیشہ روزے رکھنے کے مترادف ہے۔

-

Permalink