TrueHadith

کوئی شخص کسی چیز کو توڑ ڈالے تو اس کا حکم

Sunan Ibn MajahHadith 2324

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيکُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوئَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَخْبِرِينِي عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ أَوَ مَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَإِنَّکَ لَعَلَی خُلُقٍ عَظِيمٍ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَصْحَابِهِ فَصَنَعْتُ لَهُ طَعَامًا وَصَنَعَتْ لَهُ حَفْصَةُ طَعَامًا قَالَتْ فَسَبَقَتْنِي حَفْصَةُ فَقُلْتُ لِلْجَارِيَةِ انْطَلِقِي فَأَکْفِئِي قَصْعَتَهَا فَلَحِقَتْهَا وَقَدْ هَمَّتْ أَنْ تَضَعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَکْفَأَتْهَا فَانْکَسَرَتْ الْقَصْعَةُ وَانْتَشَرَ الطَّعَامُ قَالَتْ فَجَمَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا فِيهَا مِنْ الطَّعَامِ عَلَی النِّطَعِ فَأَکَلُوا ثُمَّ بَعَثَ بِقَصْعَتِي فَدَفَعَهَا إِلَی حَفْصَةَ فَقَالَ خُذُوا ظَرْفًا مَکَانَ ظَرْفِکُمْ وَکُلُوا مَا فِيهَا قَالَتْ فَمَا رَأَيْتُ ذَلِکَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، شریک بن عبد اللہ، قیس بن وہب، بنوسواہ کے ایک مرد کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ سے عرض کیا کہ مجھے اللہ کے رسول کے اخلاق کے متعلق بتائیے۔ فرمانے لگیں کیا تم قرآن نہیں پڑھتے (وَإِنَّکَ لَعَلَی خُلُقٍ عَظِيمٍ) آپ بڑے اخلاق والے ہیں نیز فرمایا کہ اللہ کے رسول اپنے اصحاب کے ساتھ تھے میں نے آپ کے کھانا تیار کیا اور حفصہ نے بھی آپ کے لیے کھانا تیار کیا تو میں نے اپنی چھوکری سے کہا جاؤ حفصہ کا پیالہ الٹ دو۔ وہ اس وقت پہنچی جب حفصہ آپ کے سامنے پیالہ رکھنے لگی تھیں تو پیالہ الٹ دیا پیالہ ٹوٹ گیا اور کھانا بکھر گیا اللہ کے رسول نے وہ پیالہ اور کھانا دستر خوان پر جمع کیا سب نے کھالیا پھر آپ نے میرا پیالہ حفصہ کے پاس بھیجا اور فرمایا اپنے برتن کے بدلہ برتن لے لو اور جو اس میں ہے وہ کھالو فرماتی ہیں اس کے بعد میں نے آپ کے چہرے پر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھا۔

It was narrated that a man from Banu Suwa'ah said: "I said to 'Aishah: 'Tell me about the character of the Messenger of Allah. She said: 'Have you not read the Qur'an: "And verily, you (0 Muhammad) are on an exalted (standard of) character? She said: 'The Messenger of Allah was with his Companions, and I made some food for him, and Hafsah made some food for him, but Hafsah got there before me. So I said to the slave girl: "Overturn her bowl." She went and caught up with her, and she was about to put (the bowl) in front of the Messenger of Allah. She overturned it and the bowl broke, scattering the food. The Messenger of Allah gathered the pieces and the food on the leather mat, and they ate. Then he sent for my bowl and gave it to Hafsah, and said: "Take this pot in place of your pot, and eat what is in it" And I did not see any expression of anger on the face of the Messenger of Allah.

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 2325

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَأَرْسَلَتْ أُخْرَی بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ يَدَ الرَّسُولِ فَسَقَطَتْ الْقَصْعَةُ فَانْکَسَرَتْ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْکِسْرَتَيْنِ فَضَمَّ إِحْدَاهُمَا إِلَی الْأُخْرَی فَجَعَلَ يَجْمَعُ فِيهَا الطَّعَامَ وَيَقُولُ غَارَتْ أُمُّکُمْ کُلُوا فَأَکَلُوا حَتَّی جَائَتْ بِقَصْعَتِهَا الَّتِي فِي بَيْتِهَا فَدَفَعَ الْقَصْعَةَ الصَّحِيحَةَ إِلَی الرَّسُولِ وَتَرَکَ الْمَکْسُورَةَ فِي بَيْتِ الَّتِي کَسَرَتْهَابَاب الرَّجُلِ يَضَعُ خَشَبَةً عَلَی جِدَارِ جَارِهِ

محمد بن مثنی، خالد بن حارث، حمید، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی اپنی ایک زوجہ مطہرہ کے پاس تھے کہ دوسری نے کھانے کا ایک پیالہ بھیجا پہلی نے (ناراضگی سے) لانے والے کے ہاتھ پر مارا، پیالہ گر کر ٹوٹ گیا تو اللہ کے رسول نے دونوں ٹکڑوں کو اٹھا کر ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا اور اس میں کھانا جمع کرنے لگے اور فرمانے لگے کہ تمہاری ماں کو غیرت آئی (کہ میرا کھانا تیار نہ ہوا اور دوسری نے تیار کر کے بھیج دیا) اب یہ کھالو سب نے کھانا کھایا پھر پہلی زوجہ اپنے گھر سے ایک پیالہ لے کر آئیں تو آپ نے سالم پیالہ کھانا لانے والے کو دیدیا اور ٹوٹا ہوا پیالہ اپنی زوجہ کے گھر رہنے دیا جنہوں نے پیالہ توڑا تھا۔

It was narrated that Anas bin Malik said: "The Prophet was with one of the Mothers of the Believers (his wives) and another (wife) sent a bowl containing food. She (the first wife) struck the hand of the Messenger and the bowl fell and broke. The Messenger of Allah took the two pieces and put them back together. then he started gathering up the food and putting it in (the bowl). He said: 'Your mother was jealous. Eat’ So they ate, and she (the wife who broke the bowl) brought the bowl that was in her house and gave the intact bowl to the Messenger, who left the broken bowl in the house of the one who broke it"

Permalink