TrueHadith

رات کی نماز میں قرآت

Sunan Ibn MajahHadith 1339

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ أَبِي الْعَلَائِ عَنْ يَحْيَی بْنِ جَعْدَةَ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ کُنْتُ أَسْمَعُ قِرَائَةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ وَأَنَا عَلَی عَرِيشِي

ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد، وکیع، مسعر، ابوالعلاء، یحییٰ بن جعدة، حضرت ام ہانی بنت ابی طالب بیان فرماتی ہیں کہ اپنے تخت پر بیٹھی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رات کو قرآن مجید پڑھنا سنتی رہتی تھی ۔

It was narrated that Umm Hani' bint Abi Talib said. "I used to hear the Prophet reciting at night when I was on the roof of my house." (Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 1340

حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِآيَةٍ حَتَّی أَصْبَحَ يُرَدِّدُهَا وَالْآيَةُ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ

بکر بن خلف ابوبشر، یحییٰ بن سعید، قدامہ بن عبد اللہ، جسرة بنت دجاجہ، حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ نبی نماز میں کھڑے ایک ایک آیت کو صبح تک دہراتے رہے حتیٰ کہ صبح ہوگئی وہ آیت یہ ہے (اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَاِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ) 5۔ المائدہ : 118) حضرت عیسیٰ علیہ السلام روز قیامت عرض کریں گے اے اللہ ! اگر آپ ان پر عذاب دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ بخش دیں تو آپ غالب ہیں حکمت والے ۔

It was narrated that Jasrah bint Dijajah said: "I heard Abu Dharr say. ‘The Prophet stood reciting a Verse and repeating it until morning came. That Verse was."If You punish them, they are Your slaves, and if You forgive them, verily, You, only You, are the All-Mighty, the All-Wise.'",(Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 1341

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فَکَانَ إِذَا مَرَّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ سَأَلَ وَإِذَا مَرَّ بِآيَةِ عَذَابٍ اسْتَجَارَ وَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ فِيهَا تَنْزِيهٌ لِلَّهِ سَبَّحَ

علی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، سعد بن عبیدہ، مستورد بن احنف، صلة بن زفر، حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی جب آپ آیت رحمت پڑھتے تو رحمت کا سوال کرتے اور آیت عذاب پر عذاب سے پناہ مانگتے اور جس آیت میں اللہ کی پاکی کا بیان ہوتا اس پر اللہ کی پاکی بیان فرماتے ۔

It was narrated from Hudhaifah that the Prophet prayed, and when he recited a Verse which mentioned mercy, he would ask for mercy; when he recited a Verse that mentioned punishment he would pray for deliverance from it; and when he recited a Verse that mentioned the Tanzih of Allah, he would glorify Him (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 1342

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أَبِي لَيْلَی قَالَ صَلَّيْتُ إِلَی جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تَطَوُّعًا فَمَرَّ بِآيَةِ عَذَابٍ فَقَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ وَوَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن ہاشم، ابن ابی لیلیٰ، ثابت، عبدالرحمن بن ابی یعلی، ابن ابی لیلیٰ، حضرت ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں نماز پڑھی آپ رات کو نفل پڑھ رہے تھے آپ نے ایک آیت عذاب پڑھی تو فرمایا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اور ہلاکت ہے دوزخ والوں کے لئے ۔

It was narrated that Abu Lalla said: "I prayed beside the Prophet when he was praying voluntary prayers at night. He recited a Verse which mentioned punishment and said: I seek refuge with Allah from the Fire, woe to the people of the Fire.'" (Da'if)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 1343

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ قِرَائَةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ يَمُدُّ صَوْتَهُ مَدًّا

محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، جریر بن حازم، قتادة، حضرت قتادہ رحمة اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآت کے متعلق دریافت کیا تو فرمایا آپ ذرا بلند آواز سے قرآت فرمایا کرتے تھے ۔

It was narrated that Qatadah said: "I asked Anas bin Malik about the recitation of the Prophet and he said: ‘He used to elongate his voice.' (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 1344

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ يُخَافِتُ بِهِ قَالَتْ رُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا خَافَتَ قُلْتُ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي هَذَا الْأَمْرِ سَعَةً

ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، برد بن سنان، عبادہ بن نسی، حضرت غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند آواز سے قرآن کریم پڑھتے تھے یا آہستہ آواز سے تو فرمایا کبھی بلند آواز سے اور کبھی آہستہ آواز سے میں نے کہا اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللہ نے اس کام میں وسعت رکھی ۔

It was narrated that Ghudaif bin Harith said. "I came to ‘Aishah and asked: 'Did the Messenger of Allah recite Qur'an loudly or softly?' She said. 'Sometimes he would recite loud and sometimes softly.' I said, 'Allah u Akbar! Praise is to Allah who has made this matter one of broad scope.'" (Hasan)

Permalink