Sunan Ibn Majah — Hadith 1535
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَرِيکُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَقَدْتُهُ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ بِالْبَقِيعِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِکُمْ لَاحِقُونَ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ
اسماعیل بن موسی، شریک بن عبد اللہ، عاصم بن عبید اللہ، عبداللہ بن عامر بن ربیعہ، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ پایا پھر دیکھا کہ آپ بقیع میں ہیں۔ آپ نے فرمایا السَّلَامُ عَلَيْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِکُمْ لَاحِقُونَ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ تم پر سلامتی ہو اے ایمان داروں کے گھر والو! تم ہمارے پیش خیمہ ہو اور ہم تم سے ملنے والے ہیں اے اللہ ہمیں انکے اجر سے محروم نہ فرمایئے اور ان کے بعد آزمائش میں نہ ڈالئے ۔
It was narrated that Aishah said: "I could not find him, meaning the Prophet P.B.U.H and he was in Al-Baqi', He said: (Peace be upon you, 0 abode of believing people. You have gone ahead of us and verily we will join you soon. 0 Allah, do not deprive us of their reward and do not put us to trial after them)." (Da'if)