حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَتْنِي رُمَيْثَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَتَعْجِزُ إِحْدَاکُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ کُلَّ عَامٍ مِنْ جِلْدِ أُضْحِيَّتِهَا سِقَائً ثُمَّ قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ وَفِي کَذَا وَفِي کَذَا إِلَّا الْخَلَّ
سوید بن سعید، معتمر بن سلیمان، رمیتہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی عورت اس بات سے عاجز ہے کہ ہر سال اپنی قربانی کی کھال سے مشکیزہ بنا لیا کرے؟ پھر فرمانے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹی کے برتن میں اور ایسے ایسے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا البتہ سرکہ بنانے کی اجازت دی۔
It was narrated that 'Aishah said: "Is anyone of you incapable of taking a water skin from the skin of her sacrifice each year?" Then she said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade making Nabidh in (earthenware) jars, and in such and such, and uch and such, except for svinegar. " (Da'i)
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْخَطْمِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجِرَارِ
اسحاق بن موسیٰ خطمی، ولید بن مسلم، اوزاعی، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے مٹکوں میں نبیذ تیار کرنے سے (سختی سے) منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade making Nabidh in (earthenware) jars," (Sahih)
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ صَدَقَةَ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَبِيذِ جَرٍّ يَنِشُّ فَقَالَ اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطَ فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
مجاہد بن موسی، ولید، صدقہ ابی معاویہ، زید بن واقد، خالد بن عبداللہ ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گھڑے کی نبیذ آئی جو جوش مار رہی تھی (جھاگ نکل رہی تھی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے دیوار پر ماردو کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہ رکھتا ہو۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "Some Nabidh from an (earthenware) jar was brought to the Messenger of Allah and it was bubbling, He said: 'Throw this against the wall, for this is the drink of one who does not believe in Allah and the Last Day:" (Sahih)