TrueHadith

حضرت سعد مولی ابی بکر رضی اللہ عنہما کی حدیث

Musnad AhmadHadith 1623

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ يَعْنِي أَبَا دَاوُدَ الطَّيَالِسِيَّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ قَدَّمْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا فَجَعَلُوا يَقْرُنُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْرُنُوا

حضرت سعد رضی اللہ عنہ جو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ کھجوریں پیش کیں، لوگ ایک ساتھ دو دو تین تین کھجوریں اٹھا اٹھا کر کھانے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح ملا کر نہ کھاؤ، بلکہ ایک ایک کر کے کھاؤ)

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 1624

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ وَكَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ خِدْمَتُهُ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَعْتِقْ سَعْدًا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَنَا مَاهِنٌ غَيْرُهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقْ سَعْدًا أَتَتْكَ الرِّجَالُ قَالَ أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي السَّبْيَ

حضرت سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ کی خدمت کیا کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی خدمت سے بہت خوش ہوتے تھے، اس لیے ایک مرتبہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے فرمایا ابو بکر! سعد کو آزاد کر دو، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہمارے پاس گھر کے کام کاج کرنے والا کوئی اور نہیں ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تم سعد کو آزاد کر دو، عنقریب تمہارے پاس قیدی آیا چاہتے ہیں ۔

-

Permalink