TrueHadith

تشہد کیلئے بیٹھنے کا طریقہ، ام درداء اپنی نماز میں مرد کی طرح بیٹھتی تھیں، اور فقیہہ تھیں

Sahih BukhariHadith 784

Narrated by 'Abdullah bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ کَانَ يَرَی عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَتَرَبَّعُ فِي الصَّلَاةِ إِذَا جَلَسَ فَفَعَلْتُهُ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ حَدِيثُ السِّنِّ فَنَهَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ إِنَّمَا سُنَّةُ الصَّلَاةِ أَنْ تَنْصِبَ رِجْلَکَ الْيُمْنَی وَتَثْنِيَ الْيُسْرَی فَقُلْتُ إِنَّکَ تَفْعَلُ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ رِجْلَيَّ لَا تَحْمِلَانِي

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، عبدالرحمن بن قاسم، عبداللہ بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے عبداللہ کہتے ہیں کہ وہ عبداللہ بن عمر کو دیکھتے تھے کہ جب وہ نماز میں بیٹھتے تھے، تو چار زانو بیٹھتے تھے، لہٰذا میں نے بھی ایسا ہی کیا، اور میں اس زمانے میں کمسن تھا، تو مجھے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منع کیا اور کہا کہ نماز کا طریقہ تو یہی ہے جو کہ تم اپنا داہنا پیر کھڑا کرلو، اور بایاں دوہرا کرلو میں نے کہا آپ جو ایسا کرتے ہیں؟ بولے کہ میرے پیر کمزور ہوگئے ہیں، میرا بار برداشت نہیں کرسکتے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Abdullah: I saw 'Abdullah bin 'Umar crossing his legs while sitting in the prayer and I, a mere youngster in those days, did the same. Ibn 'Umar forbade me to do so, and said, "The proper way is to keep the right foot propped up and bend the left in the prayer." I said questioningly, "But you are doing so (crossing the legs)." He said, "My feet cannot bear my weight."

Permalink

Sahih BukhariHadith 785

Narrated by Muhammad bin 'Amr bin 'Ata'

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ وَحَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ وَيَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَنَّهُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْنَا صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُهُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَائَ مَنْکِبَيْهِ وَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُکْبَتَيْهِ ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَی حَتَّی يَعُودَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَهُ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِهِ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْيُمْنَی وَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْأُخْرَی وَقَعَدَ عَلَی مَقْعَدَتِهِ وَسَمِعَ اللَّيْثُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ وَيَزِيدُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَلْحَلَةَ وَابْنُ حَلْحَلَةَ مِنْ ابْنِ عَطَائٍ قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنْ اللَّيْثِ کُلُّ فَقَارٍ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَهُ کُلُّ فَقَارٍ

یحیی بن بکیر، لیث، خالد، سعید، محمد بن عمرو بن حلحلہ، محمد بن عمروبن عطاء روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند اصحاب کے پاس بیٹھا ہوا تھا، تو ہم لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا، ابوحمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ساعدی بولے کہ مجھے تم سب سے زیادہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد ہے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر (تحریمہ) پڑھی، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں شانوں کی مقابل تک اٹھائے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لئے، اپنی پیٹھ کو جھکا دیا، جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو اس حد تک سیدھے ہوگئے کہ ہر ایک عضو (کا جوڑا) اپنے اپنے مقام پر پہنچ گیا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ اپنے زمین پر رکھ دیئے، نہ ان کو بچھائے ہوئے تھے، اور نہ سمیٹے ہوئے تھے، اور پیر کی انگلیاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ رخ کرلی تھیں، پھر جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں میں بیٹھے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھے، اور داہنے پیر کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑا کر لیا، جب آخری رکعت میں بیٹھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بائیں پیر کو آگے کر دیا، اور دوسرے پیر کو کھڑا کرلیا، اور اپنی نشست گاہ کے بل بیٹھ گئے، اور لیث نے یزید بن ابی حبیب سے اور یزید نے محمد بن حلحلہ سے، اور حلحلہ نے عطاء سے سنا ہے، اور ابوصالح نے لیث سے کل قفار مکانہ نقل کیا ہے اور ابن مبارک نے یحیی بن ایوب سے روایت کیا کہا کہ مجھے یزید بن ابی حبیب نے بیان کیا ان سے محمد بن عمرو بن حلحلہ نے کل فقارہ کے لفظ کے ساتھ روایت کیا

Narrated Muhammad bin 'Amr bin 'Ata': I was sitting with some of the companions of Allah's Apostle and we were discussing about the way of praying of the Prophet. Abu Humaid As-Saidi said, "I remember the prayer of Allah's Apostle better than any one of you. I saw him raising both his hands up to the level of the shoulders on saying the Takbir; and on bowing he placed his hands on both knees and bent his back straight, then he stood up straight from bowing till the entire vertebrate took their normal positions. In prostrations, he placed both his hands on the ground with the forearms away from the ground and away from his body, and his toes were facing the Qibla. On sitting In the second Rak'a he sat on his left foot and propped up the right one; and in the last Rak'a he pushed his left foot forward and kept the other foot propped up and sat over the buttocks”

Permalink