TrueHadith

مریض پر ہاتھ رکھنے کا بیان ۔

Sahih BukhariHadith 5227

Narrated by Sad

حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْجُعَيْدُ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهَا قَالَ تَشَکَّيْتُ بِمَکَّةَ شَکْوًا شَدِيدًا فَجَائَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَتْرُکُ مَالًا وَإِنِّي لَمْ أَتْرُکْ إِلَّا ابْنَةً وَاحِدَةً فَأُوصِي بِثُلُثَيْ مَالِي وَأَتْرُکُ الثُّلُثَ فَقَالَ لَا قُلْتُ فَأُوصِي بِالنِّصْفِ وَأَتْرُکُ النِّصْفَ قَالَ لَا قُلْتُ فَأُوصِي بِالثُّلُثِ وَأَتْرُکُ لَهَا الثُّلُثَيْنِ قَالَ الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ کَثِيرٌ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَی جَبْهَتِهِ ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ عَلَی وَجْهِي وَبَطْنِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَهُ هِجْرَتَهُ فَمَا زِلْتُ أَجِدُ بَرْدَهُ عَلَی کَبِدِي فِيمَا يُخَالُ إِلَيَّ حَتَّی السَّاعَةِ

مکی بن ابراہیم، جعید، عائشہ بنت سعد کہتے کہ عائشہ بنت سعد کے والد نے کہا کہ میں مکہ میں بہت سخت بیمار ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس عیادت کے لئے تشریف لائے میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی میں مال چھوڑ کر مررہا ہوں اور میری صرف ایک بیٹی ہے تو کیا میں دوتہائی مال کی وصیت کردوں؟ اور تہائی مال چھوڑ دوں، آپ نے فرمایا کہ نہیں، میں نے عرض کیا کہ نصف کی وصیت کردوں اور نصف چھوڑ دوں آپ نے فرمایا کہ نہیں میں نے پوچھا کہ ایک تہائی کی وصیت کردوں اور دوتہائی اس کے لئے چھوڑ دوں آپ نے فرمایا کہ ایک تہائی (کی وصیت کرسکتے ہو) اور ایک تہائی بھی بہت زیادہ ہے آپ نے اپنا ہاتھ میری پیشانی پر رکھا پھر میرے چہرے اور پیٹ پر اپنا ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی کہ اے اللہ! سعد کو شفا دے اور اس کی ہجرت کو مکمل کردے میں اس وقت سے اب تک اپنے جگر میں اس کی ٹھنڈک محسوس کرتا ہوں۔

Narrated Sad: I became seriously ill at Mecca and the Prophet came to visit me. I said, "O Allah's Apostle! I shall leave behind me a good fortune, but my heir is my only daughter; shall I bequeath two third of my property to be spent in charity and leave one third (for my heir)?" He said, "No." I said, "Shall I bequeath half and leave half?" He said, "No." I said, "Shall I bequeath one third and leave two thirds?" He said, "One third is alright, though even one third is too much." Then he placed his hand on his forehead and passed it over my face and abdomen and said, "O Allah! Cure Sad and complete his emigration." I feel as if I have been feeling the coldness of his hand on my liver ever since.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5228

Narrated by 'Abdullah bin Mas'ud

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَکُ وَعْکًا شَدِيدًا فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ لَتُوعَکُ وَعْکًا شَدِيدًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَلْ إِنِّي أُوعَکُ کَمَا يُوعَکُ رَجُلَانِ مِنْکُمْ فَقُلْتُ ذَلِکَ أَنَّ لَکَ أَجْرَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَلْ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًی مَرَضٌ فَمَا سِوَاهُ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ لَهُ سَيِّئَاتِهِ کَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا

قتیبہ، جریر، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جبکہ آپ سخت بیمار تھے حاضر ہوا، میں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے چھوا تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ کو تو بہت تیز بخار ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں مجھے تم میں سے دو آدمیوں کے برابر بخار ہے پھر میں نے عرض کیا کہ یہ شاید اس وجہ سے کہ آپ کے لئے دوہرا اجر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں، پھر آپ نے فرمایا کہ جس مسلمان کو بھی کوئی تکلیف پہنچے خواہ مرض ہو یا اس کے علاوہ (کوئی تکلیف ہو) تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو گرا دیتا ہے جس طرح درخت سے پتے گر جاتے ہیں۔

Narrated 'Abdullah bin Mas'ud: I visited Allah's Apostle while he was suffering from a high fever. I touched him with my hand and said, "O Allah's Apostle! You have a high fever." Allah's Apostle said, "Yes, I have as much fever as two men of you have." I said, "Is it because you will get a double reward?" Allah's Apostle said, "Yes, no Muslim is afflicted with harm because of sickness or some other inconvenience, but that Allah will remove his sins for him as a tree sheds its leaves."

Permalink