TrueHadith

بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان، اور ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی۔

Sahih BukhariHadith 5875

Narrated by As-Sa'ib bin Yazid

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ الْجَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتَمِهِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ

قتیبہ بن سعید، حاتم جعد بن عبدالرحمن، سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میرے خالہ مجھے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئی، اور عرض کیا، کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا یہ بھانجا بیمار ہے آپ نے میرے سر پا ہاتھ پھیرا، اور میرے لئے برکت کی دعا فرمائی پھر وضو کیا تو میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی پیا، پھر میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ کے دونوں منڈھوں کے درمیان مہر نبوت کو دیکھا جو دلہن کے پردے کے بٹن کی طرح تھی۔

Narrated As-Sa'ib bin Yazid: My aunt took me to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! My sister's son is sick." So he passed his hand over my head and invoked for Allah's blessing upon me and then performed the ablution. I drank from the water of his ablution and I stood behind him and looked at his Khatam (the seal of Prophethood) between his shoulders (and its size was) like the button of a tent.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5876

Narrated by Abu 'Aqil

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُقَيْلٍ أَنَّهُ کَانَ يَخْرُجُ بِهِ جَدُّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ مِنْ السُّوقِ أَوْ إِلَی السُّوقِ فَيَشْتَرِي الطَّعَامَ فَيَلْقَاهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَابْنُ عُمَرَ فَيَقُولَانِ أَشْرِکْنَا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَعَا لَکَ بِالْبَرَکَةِ فَيُشْرِکُهُمْ فَرُبَّمَا أَصَابَ الرَّاحِلَةَ کَمَا هِيَ فَيَبْعَثُ بِهَا إِلَی الْمَنْزِلِ

عبداللہ بن یوسف، ابن وہب، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل سے روایت کرتے ہیں، کہ مجھ کو میرے دادا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ہشام بازار کی طرف لے جاتے اور وہاں سے غلہ خریدتے، ان سے ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملتے، تو کہتے کہ ہم کو بھی شریک کرلو، اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارے لئے برکت کی دعا کی ہے (یہ ان کو شریک کر لیتے) اکثر ایسا ہوتا کہ سوار پر لدا ہوا غلہ گھر پر جوں کا توں سالم آتا

Narrated Abu 'Aqil: that his grandfather. 'Abdullah bin Hisham used to take him from the market or to the market (the narrator is in doubt) and used to buy grain and when Ibn Az-Zubair and Ibn 'Umar met him, they would say to him, "Let us be your partners (in trading) as the Prophet invoked for Allah's blessing upon you." He would then take them as partners and he would Sometimes gain a whole load carried by an animal which he would send home.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5877

Narrated by Mahmud bin Ar-Rabi

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ الَّذِي مَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِهِ وَهُوَ غُلَامٌ مِنْ بِئْرِهِمْ

عبدالعزیز، عبداللہ ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان ابن شہاب سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا، کہ مجھے سے محمود بن ربیع نے بیان کیا، یہ وہی ہیں، کہ ان کی کم سنی کے وقت ان کے کنویں سے پانی لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے منہ پر کلی کی تھی۔

Narrated Mahmud bin Ar-Rabi: On whose face Allah's Apostle had thrown water from his mouth, the water having been taken from their well while he was still a young boy (who has not yet attained the age of puberty).

Permalink

Sahih BukhariHadith 5878

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَی بِالصِّبْيَانِ فَيَدْعُو لَهُمْ فَأُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَی ثَوْبِهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

عبدان، عبداللہ ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تھے، اور آپ ان کیلئے دعا کرتے تھے، چنانچہ ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ پر پیشاب کردیا، آپ نے پانی منگوا کر اس پر بہا دیا، اور اس کو دھویا نہیں۔

Narrated 'Aisha: The boys used to be brought to the Prophet and he used to invoke for Allah's blessing upon them. Once an infant was brought to him and it urinated on his clothes. He asked for water and poured it over the place of the urine and did not wash his clothes.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5879

Narrated by 'Abdullah bin Tha'laba bin Su'air

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَسَحَ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَی سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يُوتِرُ بِرَکْعَةٍ

ابوالیمان، شعیب، زہری، بیان کرتے ہیں مجھ سے عبداللہ بن ثعلبہ نے جن کے سر پر رسول اللہ نے ہاتھ پھیرا تھا، بیان کیا کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص کو ایک رکعت وتر پڑھتے ہوئے دیکھا۔

Narrated 'Abdullah bin Tha'laba bin Su'air: whose eye Allah's Apostle had touched, that he had seen Sa'd bin Abi Waqqas offering one Rak'a only for the Witr prayer.

Permalink