دعاؤں کا بیان
Explanation of Supplications
1.اللہ تعالیٰ کا قول کہ تم مجھے سے دعا کرو میں قبول کروں گا، بے شک جو لوگ میری عبادت سے اعراض کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے اور اس امر کا بیان کہ ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے۔2.سب سے بہتر استغفار کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے رب سے مغفرت طلب کرو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے جو تم پر آسمان کی بارش برسانے والا بنا کر بھیجتا ہے اور اموال و اولاد کے ذریعہ تمہاری امداد کرتا ہے اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بناتا ہے، اور جو لوگ کہ بے حیائی کا کام کرتے ہیں یا اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں، پھر اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں، اور کون ہے جو اللہ کے سوا گناہوں کو بخشے اور اس چیز پر جو وہ کرتے ہیں، جان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے۔3.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن اور رات میں استغفار پڑھنے کا بیان۔ (ا)4.توبہ کا بیان تو بو الی اللہ توبۃ نصوحا کی تفیسر میں قتادہ نے کہا، کہ (توبۃً نصوحا سے) مراد خالص اور سچی توبہ ہے۔5.دائیں پہلو پر لیٹنے کا بیان۔6.طہارت کی حالت میں سونے کا بیان۔7.جب سونے لگے تو کیا کہے۔8.دائیں رخسار کے نیچے اپنا دایاں ہاتھ رکھنے کا بیان9.دائیں پہلوپر سونے کا بیان۔10.رات کو جاگنے پر دعا پڑھنے کا بیان۔11.سونے کے وقت تکبیر اور تسبیح پڑھنے کا بیان۔12.سونے کے وقت تعوذ اور کوئی چیز پڑھنے کا بیان۔13.یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔14.آدھی رات سے پہلے دعا کرنے کا بیان۔15.پائخانہ جاتے وقت دعا پڑھنے کا بیان۔16.صبح کو اٹھنے پر کیا پڑھے۔17.نماز میں دعا پڑھنے کا بیان۔18.نماز کے بعد دعا پڑھنے کا بیان۔19.اللہ تعالیٰ کے قول وصل علیہم کا بیان اور اس شخص کا بیان جو صرف اپنے بھائی کیلئے دعا کرے، اپنے لئے نہ کرے، اور ابوموسیٰ نے بیان کیا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ اے اللہ عبید ابی عامر کو بخش دے، اے اللہ عبداللہ بن قیس کے گناہ کو بخش دے۔20.دعا میں قافیہ رائی کی کراہت کا بیان21.یقین کے ساتھ دعا کرے، اس لئے اللہ پر کوئی جبر کرنیوالا نہیں ۔22.بندے کی دعا مقبول ہوتی ہے جب کہ وہ جلد بازی سے کام نہ لے۔23.قبلہ رو ہوئے بغیر دعا مانگنے کا بیان۔24.قبلہ رو ہو کر دعا کرنے کا بیان۔25.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے خادم کیلئے طول عمر اور کثرت مال کی دعا کرنا۔26.تکلیف کے وقت دعا کرے کا بیان۔27.سخت مصیبت سے پناہ مانگنے سے کا بیان۔28.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اللھم الرفیق الاعلی کہہ کر دعا مانگنا۔29.موت اور حیات کی دعا مانگنے کا بیان30.بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان، اور ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی۔31.نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا بیان32.کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دوسروں پر بھی درود بھیجا جاسکتا ہے33.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا یا اللہ جس کو میں نے تکلیف دی ہے تو اسے اس کے واسطے کفارہ اور رحمت بنا دے34.فتنوں سے پناہ مانگنے کا بیان35.لوگوں کے غلبہ سے پناہ مانگنے کا بیان36.عذاب قبر سے پناہ مانگنے کا بیان ۔37.زندگی اور موت کے فتنوں سے پناہ مانگنے کا بیان ۔38.گناہ اور قرض سے پناہ مانگنے کا بیان ۔39.بزدلی اور سسی سے پناہ مانگنے کا بیان ۔40.بخل سے پناہ مانگنے کا بیان، بخل ( با لضم) اور بخل (با لفتح) کے ایک ہی معنی ہیں، جیسے حزن اور حزن کے ایک ہی معنی ہیں ۔41.ارذل عمر سے پناہ مانگنے کا بیان ۔42.وبا اور تکلیف کو دعا دور کر دیتی ہے ۔43.بہت زیادہ عمر اور دنیا کی آزمائش اور آگ کی آزمائش سے پناہ مانگنے کا بیان ۔44.مال داری کے فتنہ سے پناہ مانگنے کا بیان ۔45.فقر کے فتنہ سے پناہ مانگنے کے بیان۔46.برکت کے ساتھ کثرت مال کی دعاکرنے کا بیان ۔47.استخارہ کے وقت دعا کرنے کا بیان48.وضو کے وقت دعا کرنے کا بیان ۔49.بلند جگہ پر چڑھتے وقت دعا کرنے کا بیان ۔50.سفر کا ارادہ کر نے کے وقت یا سفر سے واپسی کے قوت دعا پڑھنے کا بیان ۔51.دولہا کے لئے دعا کرنے کا بیان ۔52.جب اپنی بیوی کے پاس آئے تو کیا کہے ۔53.آحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ فرمانا۔۔54.دنیا کے فتنہ سے پناہ مانگنے کا بیان ۔55.مکر و دعا کر نے کا بیان۔56.مشر کین پر بدعا کر نے کا بیان ۔57.مشرکین کے لئے بدد عا کرنے کا بیان ۔58.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ یا اللہ مجھے معاف کر دے جو میں نے پہلے کیا ہے اور جو میں نے اخیر میں کیا ہے ۔59.جمعہ کے دن (مقبول) ساعت میں دعا کرنے کا بیان ۔60.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا، کہ یہود کے متعلق ہماری دعا مقبول ہوتی ہے، اور ہمارے متعلق ان کی دعا مقبول نہیں ہوتی ہے ۔61.آمین کہنے کا بیان62.لا الہ الا اللہ کہنے کی فضیلت کا بیان ۔63.سبحان اللہ پڑھنے کی فضیلت کا بیان64.سبحان اللہ پڑھنے کی فضیلت کا بیان ۔65.اللہ بزرگ وبرتر کے ذکر کی فضیلت کا بیان ۔66.لاحول ولاقوۃ الا باللہ کہنے کا بیان۔67.اللہ تعالیٰ کے ننا نوے نام ہیں ۔68.کچھ وقفہ سے وعظ کہنے کا بیان ۔