TrueHadith

عیدین کا بیان

Statement on Eid

1.اس چیز کا بیان جو عیدین کے متعلق منقول ہے اور ان دونوں میں مزین ہونے کا بیان2.عید کے دن ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیلنے کا بیان3.اہل اسلام کیلئے عید کی سنتوں کا بیان4.عیدگاہ جانے سے پہلے عیدالفطر کے دن کھانے کا بیان5.قربانی کے دن کھانے کا بیان6.عیدگاہ بغیر منبر کے جانے کا بیان7.عید کی نماز کیلئے پیدل، اور سوار ہو کر جانے کا بیان، اور بغیر اذان و اقامت کے نماز کا بیان8.عید کی نماز کیلئے پیدل، اور سوار ہو کر جانے کا بیان، اور بغیر اذان واقامت کے نماز کا بیان9.عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنے کا بیان10.عید کے دن اور حرم میں ہتھیار لے کر جانے کی کراہت کا بیان، اور حسن بصری نے کہا کہ لوگوں کو عید کے دن ہتھیار لے کر جانے سے منع کیا گیا، بشرطیکہ دشمن کا خوف نہ ہو11.عید کی نماز کیلئے سویرے جانے کا بیان، اور عبداللہ بن بسر نے کہا کہ ہم نماز سے اس وقت فارغ ہوجاتے تھے جس وقت تسبیح (نماز نفل پڑھنا) جائز ہے12.ایام تشریق میں عمل کی فضیلت کا بیان اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے قول اذکرو اللہ فی ایام معلومات میں دس دن مراد ہیں، اور ایام معدودات تشریق کے دن ہیں، ابن عمر اور ابوہریرہ ان دس دنوں میں بازار نکلتے تھے تو تکبیر کہتے تھے، لوگ ان کی تکبیر کے ساتھ تکبیر کہتے اور محمد بن علی نفل نمازوں کے بعد بھی تکبیر کہتے تھے۔13.منیٰ کے دنوں میں تکبیر کہنے کا بیان، اور جب عرفہ کے دن صبح کے وقت مقام عرفات کو جائے، اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے خیمہ ہی میں تکبیر کہتے جب اس کو مسجد والے سنتے تو تکبیر کہتے، یہاں تک کہ منیٰ کی زمین تکبیر سے گونج جاتی، اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منیٰ میں ان دنوں میں تکبیر کہتے اور تمام نمازوں کے بعد اپنے بستر پر اپنے خیمہ میں، اپنی مجلس میں اور راستہ چلنے میں، ان تمام دنوں میں ۔ اور میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یوم نحر میں تکبیر کہتی تھیں، اور عورتیں ابان بن عثمان اور عبدالعزیز کے پیچھے تشریق کے زمانہ میں مسجد میں مردوں کے ساتھ تکبیر کہتی تھیں ۔14.برچھی کی آڑ میں عید کے دن نماز پڑھنے کا بیان15.نیزہ اور برچھی کا امام کے سامنے عید کے دن لے جانے کا بیان16.عورتوں اور حائضہ عورتوں کا عیدگاہ جانے کا بیان17.بچوں کے عید گاہ جانے کا بیان18.عید کے خطبہ میں امام کا لوگوں کی طرف رخ کرنے کا بیان، اور ابوسعید نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے منہ کرکے کھڑے ہوتے19.عید گاہ میں نشان لگانے کا بیان20.امام کا عید کے دن عورتوں کو نصیحت کرنے کا بیان21.عورت کے پاس عید میں دو پٹہ نہ ہو (تو کیا کرے)22.حائضہ عورتوں کا نماز کی جگہ سے علیحدہ رہنے کا بیان23.عیدگاہ میں نحر اور ذبح کرنے کا بیان24.خطبہ عید میں امام اور لوگوں کے کلام کرنے کا بیان، اور جب امام سے کچھ پوچھا جائے جب کہ وہ خطبہ پڑھ رہاہو25.عید کے دن راستہ بدل کر واپس ہونے کا بیان26.جب عید کی نماز فوت ہوجائے تو دو رکعتیں پڑھ لے، عورتیں بھی اور جو لوگ گھروں میں اور گاؤں میں ہوں ایسا ہی کریں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے مسلمانوں یہ ہماری عید کا دن ہے، اور انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے غلام ابن ابی عتبہ کو زاویہ میں حکم دیا تو انہوں نے ان کے گھروالوں اور بیٹوں کو جمع کیا اور شہر والوں کی نماز اور تکبیر کی طرح نماز پڑھی اور عکرمہ نے کہا کہ دیہات کے لوگ عید میں جمع ہوں اور دو رکعت نماز پڑھیں، جس طرح امام کرتا ہے اور عطا نے کہا کہ جب اس کی عید کی نماز فوت ہوجائے تو دو رکعتیں پڑھ لے۔27.عید کی نماز سے پہلے اور اس کے بعد پڑھنے کا بیان اور ابوالمعلی نے کہا میں نے سعید کو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق کہتے ہوئے سنا کہ انہوں نے عید کی نماز سے پہلے نماز کو مکروہ سمجھا