Narrated by Anas bin Malik
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ فِي اللَّيْلَةِ الْوَاحِدَةِ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعُ نِسْوَةٍ
عبدالاعلی بن حماد، یزید بن زریع، سعید، قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات میں اپنی تمام ازواج (مطہرات) کے پاس دورہ کر لیتے تھے اور اس وقت آپ کی نو بیویاں تھیں۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet used to visit all his wives in one night and he had nine wives at that time.
Narrated by Abu Huraira
حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَخَذَ بِيَدِي فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّی قَعَدَ فَانْسَلَلْتُ فَأَتَيْتُ الرَّحْلَ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أَبَا هِرٍّ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ
عیاش، عبدالاعلی، حمید، بکر، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے، اس وقت میں جنبی تھا، آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ چلا، یہاں تک کہ آپ ایک جگہ بیٹھ گئے، تو میں آہستہ سے نکل گیا اور اپنے مقام پر جا کر غسل کیا، پھر آیا، آپ بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا کہ اے ابوہریرہ تم کہاں (چلے گئے) تھے؟ میں نے آپ سے کہہ دیا (کہ میں ناپاک تھا، نہانے گیا تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، سبحان اللہ! مومن نجس نہیں ہوتا۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle came across me and I was Junub He took my hand and I went along with him till he sat down I slipped away, went home and took a bath. When I came back. He was still sitting there. He then said to me, "O AbuHuraira! Where have you been?' I told him about it The Prophet said, "Subhan Allah! O Abu Huraira! A believer never becomes impure."