TrueHadith

کیا جنبی اپنا ہاتھ برتن میں دھونے سے پہلے ڈال سکتا ہے، جب کہ اس کے ہاتھ پر جنابت کے علاوہ کوئی نجاست نہ ہو، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنا ہاتھ بغیر دھوۓ پانی میں ڈال دیا، پھر وضو کیا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس پانی میں جو غسل جنابت سے ٹپک (کر برتن میں گر) جائے، کسی چیز کو لگ جانے میں کچھ حرج خیال نہیں کیا

Sahih BukhariHadith 253

Narrated by Aisha

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ أَخْبَرَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ

عبداللہ بن مسلمہ، افلح بن حمید، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور ہمارے ہاتھ بار بار اس میں پڑتے تھے

Narrated Aisha: The Prophet and I used to take a bath from a single pot of water and our hands used to go in the pot after each other in turn.

Permalink

Sahih BukhariHadith 254

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَهُ

مسدد، حماد، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل فرماتے تھے تو اپنا ہاتھ (پہلے) دھو لیتے تھے۔

Narrated 'Aisha: Whenever Allah's Apostle took a bath of Janaba, he washed his hands first.

Permalink

Sahih BukhariHadith 255

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ مِنْ جَنَابَةٍ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ

ابو الولید، شعبہ، ابوبکر بن حفص، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل جنابت کرتے تھے، اور عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

Narrated 'Aisha: The Prophet and I used to take a bath from a single pot of water after Janaba.

Permalink

Sahih BukhariHadith 256

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ زَادَ مُسْلِمٌ وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ شُعْبَةَ مِنْ الْجَنَابَةِ

ابوالولید، شعبہ، عبداللہ بن عبداللہ بن جبیر، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی ازواج میں سے کوئی زوجہ دونوں مل کر ایک برتن سے غسل کرتے تھے، مسلم اور وہب بن جریر نے بواسطہ شعبہ من الجنابۃ کا لفظ زیادہ بیان کیا ہے۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet and one of his wives used to take a bath from a single pot of water. (Shu'ba added to Anas's Statement "After the Janaba")

Permalink