Sahih Bukhari — Hadith 2307
Narrated by Anas
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَتَبَ لَهُ فَرِيضَةَ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَمَا کَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ
محمد بن عبداللہ بن مثنیٰ، عبداللہ بن مثنی، ثمامہ بن عبداللہ بن انس بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو فرض زکوۃ کے متعلق لکھ بھیجا، جو رسول اللہ نے مقرر کیا تھا آپ نے فرمایا جو مال دو آدمیوں میں مشترک ہو تو وہ (صدقہ میں) برابر برابر ایک دوسرے سے مجرا کرلیں گے۔
Narrated Anas: that Abu Bakr As-Siddiq wrote to him the law of Zakat which was made obligatory by Allah's Apostle. He wrote: 'Partners possessing joint property (sheep) have to pay its Zakat equally.