TrueHadith

گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان

Statement on Picking Up Lost Items

1.گری پڑی چیز اٹھا نے کا بیان اور جب اس کا مالک اس کی نشانیاں بتا دے تو اسکو واپس کر دے ۔2.کھوئے ہوئے اونٹ کا بیان ۔3.گم شدہ بکری کا بیان ۔4.اگر لقطہ کا مالک ایک سال تک نہ ملے، تو وہ اس کا ہے جو اس کو پائے ۔5.راستہ میں کھجور پانے کا بیان ۔6.اہل مکہ کے لقطہ کا کس طرح اعلان کیا جائے اور طاؤس، ابن عباس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ مکہ میں گری ہوئی چیز وہی اٹھائے، جو اس کو مشتہر کرے اور خالد نے بواسطہ عکرمہ، ابن عباس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا کہ وہاں (مکہ) کی گری ہوئی چیز کا اٹھانا، اسی کے لئے جائز ہے، جو مشتہر کرے اور احمد بن سعد نے بیان کیا کہ ہم سے روح نے بواسطہ زکریا، عمر و بن دینار عکرمہ، ابن عباس حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہاں کا درخت نہ کاٹا جائے اور نہ وہاں کا شکار بھگایا جائے اور نہ وہاں کی گری ہوئی چیز کا مشتہر کرنے والے کے سوا کسی کے لئے اٹھانا حلال ہے، اور نہ وہاں کی گھاس کاٹی جائے، تو عباس نے عرض کیا! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مگر اذخر کی اجازت دے دیجئے، تو آپ نے فرمایا اچھا اذخر کاٹ سکتے ہیں ۔7.کسی کا جانور اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہا جائے ۔8.جب لقطہ کا مالک ایک سال بعد آئے تو اس کو واپس کر دے اس لئے کہ وہ اس ( پانے والے) کے امانت ہے ۔9.کیا جائز ہے کہ لقطہ اٹھا لے اور اس کو ضائع ہونے کے لئے نہ چھوڑے تاکہ کوئی غیر مستحق آدمی اس کو نہ لے لے ۔10.اس شخص کا بیان جس نے لقطہ کو مشتہر کیا اور حاکم کے سپرد نہ کیا ۔11.( یہ باب ترجمہ الباب سے خالی ہے)12.مظالم کے قصاص کا بیان ۔13.اللہ تعالیٰ کا قول کہ سن لو ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے ۔14.ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہ کرے اور نہ کسی کو ظلم کرنے دے ۔15.اپنے ظالم یا مظلوم بھائی کی مدد کرو۔16.مظلوم کی مدد کر نے کا بیان ۔17.ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہوگا ۔18.مظلوم کی بد دعا سے بچنے اور ڈرنے کا بیان ۔19.ایک شخص نے کسی پر ظلم کیا اور مظلوم اس کو معاف کر دے تو کیا اس کے ظلم کو بیان کرنا ضروری ہے ۔20.اگر کوئی شخص کسی کے ظلم کو معاف کر دے تو رجوع نہیں کر سکتا ۔21.اگر کوئی شخص کسی کو اجازت دے یا اس کو معاف کردے مگر یہ نہ بیان کرے کہ کتنا معاف کیا یا کتنے کی اجازت دی ۔22.اس شخص کا گناہ جو کسی کی زمین ظلما َ َلے لے ۔23.اگر کوئی شخص کسی کو کسی کی اجازت دے تو جائز ہے ۔24.اللہ تعالیٰ کا قول وہ بڑا سخت جھگڑا لو ہے ۔25.اس شخص کا بیان جو جان بوجھ کر ناحق جھگڑا کرے۔26.جھگڑے کے وقت بد زبانی کرنے کا بیان ۔27.مظلوم کو اگر ظالم کا مال مل جائے تو وہ اپنا بدلہ لے سکتا ہے۔ ابن سیرین نے کہا اپنے حق کے برابر لے سکتا ہے، اور یہ آیت پڑھی کہ اگر تم بدلہ لو، تو اسی قدر جس قدر تمہیں تکلیف پہنچی ہے ۔28.سائبان میں بیٹھنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ (رضی اللہ عنہم اجمعین) سقیفہ بن ساعدہ میں بیٹھے ۔29.کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑنے سے نہ روکے ۔30.راستہ میں شراب بہانے کا بیان۔31.گھروں کے صحن اور وہاں بیٹھنے اور راستہ میں بیٹھنے کا بیان، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ابوبکر نے اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنائی جہاں وہ نماز اور قرآن پڑھتے، مشرکین کی عورتیں اور ان کے بچے ان کے پاس جمع ہو جاتے اور سن کر خوش ہوتے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دنوں مکہ میں تشریف رکھتے تھے ۔32.راستہ میں کنواں کھودنے کا بیان جب کہ اس سے کسی کو تکلیف نہ ہو ۔33.بالا خانوں میں بلند اور پست جھروکوں اور روشندان بنا نے کا بیان ۔34.اس شخص کا بیان جو اپنے اونٹ بلاط ( مسجد کے دروازے پر بچھے ہوئے پتھر) یا مسجد کے دروازے پر باندھ دے ۔35.کسی قوم کے گھورے ( گندگی کے ڈھیر) کے پاس ٹھہرنے اور پیشاب کرنے کا بیان۔36.اس شخص کا بیان جو شاخوں اور لوگوں کے لئے تکلیف دہ چیزوں کو راستے سے اٹھا کر پھینک دے ۔37.عام راستے میں جو وسیع میدان ہو، جب لوگ اختلاف کریں پھر اس کے مالک وہاں مکان بنانا چاہیں تو راستہ کے لئے سات گز چھوڑ دیں ۔38.مالک کی اجازت کے بغیر لوٹنے کا بیان عبادہ نے کہا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی کہ لوٹ مار نہیں کریں گے ۔39.صلیب توڑنے اور سور مار ڈالنے کا بیان۔40.کیا مٹکے توڑ دالے جائیں، جس میں شراب رکھی جاتی ہے، مشک پھاڑ دی جائے اور کوئی شخص کسی بت یا صلیب یا طنبور یا بے فائدہ چیز کو اپنی لکڑی سے توڑ (ا) ڈالے (تو کیا حکم ہے) اور شریح کے پاس ایک ظبور کے توڑے جانے کا مقدمہ پیش ہوا، تو اس میں تاوان کا حکم نہ دیا۔41.اس شخص کا بیان جو اپنے مال کی حفاظت کے لیے جنگ کرے۔42.اگر کوئی شخص کسی کا پیالہ یا اور کوئی چیز توڑ دے،43.اگر کسی کی دیوار گرادے تو ویسی بنا دے۔44.کھانے اور زادراہ اور اسباب میں شرکت کا بیان، اور ناپ تول کر بیچی جانے والے چیز انداز سے سے یا مٹھی مٹھی کر کے کس طرح تقسیم کی جائے جب کہ مسلمان زادراہ میں کچھ حرج نہ سمجھیں کہ کوئی چیز یہ کھالے اور کوئی چیز وہ کھائے، اسی سونے چاندی کو انداز سے بانٹنے اور کھجور کھجور ملا کر کھانے کا بیان۔45.جو مال دو شریکوں میں مشترک ہو، تو زکوٰۃ میں دونوں آپس میں مجرا کر لیں ۔46.بکریوں کے تقسیم کرنے کا بیان۔47.دو کھجوریں ملا کر کھانا منع ہے، جب تک اس کے ساتھی اس کو اجازت نہ دے۔48.شریکوں کے درمیان اشیاء کی ٹھیک ٹھیک قیمت لگانے کا بیان۔49.کیا تقسیم میں اور حصہ لینے میں قرعہ اندازی کی جائے؟50.یتیم اور اہل میراث کی شرکت کا بیان۔51.زمین وغیرہ میں شرکت کا بیان۔52.جب شرکاء گھر وغیرہ کو تقسیم کر لیں تو انہیں رجوع کا حق نہیں اور نہ شفعہ ہے53.سونا چاندی اور جس چیز میں صرف ہوتی ہے، شرکت کا بیان۔54.مزارعت میں ذمی اور مشرکین کی شرکت کا بیان۔55.بکریوں کا تقسیم کرنا اور اس میں انصاف کرنا۔56.کھانے وغیرہ میں شرکت کا بیان اور بیان کیا جاتا ہے، کہ ایک شخص نے کسی چیز کا مول کیا تو دوسرے شخص نے اس کو آنکھ سے اشارہ کیا، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خیال کیا کہ وہ اسکا شریک ہے۔57.لونڈی غلام میں شرکت کا بیان۔58.قربانی کے جانور اور اونٹوں میں شریک ہونے کا بیان اور جب کوئی شخص کسی کو ہدی میں شریک کرے جب وہ قربانی کا جانور روانہ کرے۔59.تقسیم میں ایک اونٹ کو دس بکریوں کے برابر سمجھنے والے کا بیان۔