TrueHadith

اللہ تعالیٰ کا قول کہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیدل اور اونٹ پر بہت دور دراز راستوں سے آئیں گے تاکہ وہ اپنے منافع حاصل کریں ۔فجاجا سے مراد وسیع راہیں ہیں ۔

Sahih BukhariHadith 1418

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْکَبُ رَاحِلَتَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ يُهِلُّ حَتَّی تَسْتَوِيَ قَائِمَةً

احمد بن عیسیٰ، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذی الحلیفہ میں دیکھا کہ اپنی سواری پر سوار ہوئے، تو پھر جب وہ سیدھی کھڑی ہوجاتی تو لبیک کہتے۔

Narrated Ibn 'Umar: I saw that Allah's Apostle used to ride on his Mount at Dhul Hulaifa and used to start saying, "Labbaik" when the Mount stood upright.

Permalink

Sahih BukhariHadith 1419

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ سَمِعَ عَطَائً يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ إِهْلَالَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ رَوَاهُ أَنَسٌ وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ يعني حديث ابراهيم بن موسی

ابراہیم بن موسی، ولید، اوزاعی، عطاء، جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لبیک کہنا ذی الحلیفہ سے اس وقت ہوتا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سیدھی کھڑی ہوجاتی، انس اور ابن عباس نے بھی اس حدیث کو یعنی ابراہیم بن موسیٰ کی حدیث کو روایت کیا ہے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah : that Allah's Apostle started saying, "Labbaik" from Dhul-Hulaifa when his Mount stood upright carrying him .

Permalink