TrueHadith

یوم نحر کی صبح کو رمی جمرہ کے وقت تلبیہ اور تکبیر کا بیان اور راستہ چلنے میں اپنے پیچھے کسی کو بٹھانے کا بیان ۔

Sahih BukhariHadith 1573

Narrated by Ibn Abbas

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَ الْفَضْلَ فَأَخْبَرَ الْفَضْلُ أَنَّهُ لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّی رَمَی الْجَمْرَةَ

ابوعاصم ضحاک بن مخلد، ابن جریج، عطاء، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل (بن عباس) کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، تو فضل نے بیان کیا کہ آپ برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ رمی جمرہ کر لیا۔

Narrated Ibn Abbas: The Prophet made Al-Faql ride behind him, and Al-Fadl informed that he (the Prophet ) kept on reciting Talbiya till he did the Rami of the Jamra. (Jamrat-al-Aqaba.)

Permalink

Sahih BukhariHadith 1574

Narrated by 'Ubaidullah bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَی الْمُزْدَلِفَةِ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَی مِنًی قَالَ فَکِلَاهُمَا قَالَا لَمْ يَزَلْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

زہیر بن حرب، وہب بن جریر، جریر، یونس ایلی، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ ، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ عرفہ سے مزدلفہ تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوار تھے پھر مزدلفہ سے منیٰ تک آپ نے فضل بن عباس کو اپنے ساتھ بٹھایا، دونوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کے رمی کرنے تک لبیک کہتے رہے۔

Narrated 'Ubaidullah bin 'Abdullah: Ibn Abbas said, "Usama bin Zaid rode behind the Prophet from 'Arafat to Al-Muzdalifa; and then from Al-Muzdalifa to Mina, Al-Fadl rode behind him." He added, "Both of them (Usama and Al-Fadl) said, 'The Prophet was constantly reciting Talbiya till he did Rami of the Jamarat-al-'Aqaba." ________________________________________

Permalink