TrueHadith

قربانی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قربانی کے جانور کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانی مقرر کی ہے اس میں تمہارے لئے بھلائی ہے اور تو صف بستہ ہو کر اس پر اللہ کا نام لوجب وہ اپنے پہلو کے بل گرجائیں تو اس میں سے کھاو

Sahih BukhariHadith 1576

Narrated by Abu Huraira'

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا فَقَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الثَّانِيَةِ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کا جانور ہانک کر لے جارہا تھا، تو آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہو جاؤ اس نے کہا یہ قربانی کا جانور ہے آپ نے فرمایا تو سوار ہوجاؤ اور دوسری یا تیسری بار فرمایا تیری خرابی ہو

Narrated Abu Huraira' : Allah's Apostle (p.b.u.h) saw a man driving his Badana (sacrificial camel). He said, "Ride on it." The man said, "It is a Badana." The Prophet said, "Ride on it." He (the man) said, "It is a Badana." The Prophet said, "Ride on it." And on the second or the third time he (the Prophet ) added, "Woe to you." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1577

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَشُعْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا ثَلَاثًا

مسلم بن ابراہیم، ہشام وشعبہ، قتادہ، انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا جانور ہانک کر لے جارہا ہے آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے، آپ نے فرمایا اس پر سوار ہوجا، تین بار فرمایا

Narrated Anas: The Prophet saw a man driving a Badana. He said, "Ride on it." The man replied, "It is a Badana." The Prophet said (again), "Ride on it." He (the man) said, "It is a Badana." The Prophet said thrice, "Ride on it." ________________________________________

Permalink