TrueHadith

مشرکین کو ہدیہ دینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جنہوں نے تم سے دین میں جھگڑا نہیں کیا اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ احسان کرنے اور انصاف کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہیں نہیں روکتا۔

Sahih BukhariHadith 2426

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَی عُمَرُ حُلَّةً عَلَی رَجُلٍ تُبَاعُ فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَعْ هَذِهِ الْحُلَّةَ تَلْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَإِذَا جَائَکَ الْوَفْدُ فَقَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا بِحُلَلٍ فَأَرْسَلَ إِلَی عُمَرَ مِنْهَا بِحُلَّةٍ فَقَالَ عُمَرُ کَيْفَ أَلْبَسُهَا وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ إِنِّي لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا تَبِيعُهَا أَوْ تَکْسُوهَا فَأَرْسَلَ بِهَا عُمَرُ إِلَی أَخٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ

خالد بن محمد سلیمان بن بلال عبداللہ بن دینار ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو ریشمی حلہ بیچتے ہوئے دیکھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اس حلہ کو خرید لیجئے تاکہ جمعہ کے دن اور جس دن وفد آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند حلے لائے گئے ان میں سے ایک حلہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھیج دیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا مٰن اسے کیونکر پہنوں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق ایسا ایسا فرما چکے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو پہننے کے لیے نہیں دیا ہے بلکہ اس کو بیچ دو یا کسی کو پہنا دو چنانچہ اس حلے کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ایک بھائی کو جو مکہ میں تھا اور ابھی مسلمان نہیں ہوا تھا بھیج دیا۔

Narrated Ibn 'Umar: Umar saw a silken cloak over a man for sale and requested the Prophet to buy it in order to wear it on Fridays and while meeting delegates. The Prophet said, "This is worn by the one who will have no share in the Hereafter." Later on Allah's Apostle got some silken cloaks similar to that one, and he sent one to 'Umar. 'Umar said to the Prophet "How can I wear it, while you said about it what you said?" The Prophet said, "I have not given it to you to wear, but to sell or to give to someone else." So, 'Umar sent it to his brother at Mecca before he embraced Islam.

Permalink

Sahih BukhariHadith 2427

Narrated by Asma' bint Abu Bakr

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ قَدِمَتْ عَلَيَّ أُمِّي وَهِيَ مُشْرِکَةٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ وَهِيَ رَاغِبَةٌ أَفَأَصِلُ أُمِّي قَالَ نَعَمْ صِلِي أُمَّکِ

عبید بن اسماعیل ابواسامہ ہشام عروہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں اسماء نے بیان کیا کہ میرے پاس میری ماں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آئیں اور وہ مشرک تھیں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اور عرض کیا وہ محبت سے میرے پاس آئی ہے تو کیا میں اپنی ماں کے ساتھ سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا ہاں اپنی ماں کے ساتھ سلوک کر۔

Narrated Asma' bint Abu Bakr: My mother came to me during the lifetime of Allah's Apostle and she was a pagan. I said to Allah's Apostle (seeking his verdict), "My mother has come to me and she desires to receive a reward from me, shall I keep good relations with her?" The Prophet said, "Yes, keep good relation with her. "

Permalink