TrueHadith

قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے ہوازن کو مال غنیمت ہبہ کر دیا حالانکہ وہ تقسیم کیا ہوا نہیں تھا اور ثابت نے بیان کیا کہ مجھ سے مسعر نے بواسطہ محارب جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نقل کیا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا قرض ادا کر دیا اور زیادتی کے ساتھ دیا۔

Sahih BukhariHadith 2414

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بِعْتُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا فِي سَفَرٍ فَلَمَّا أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ ائْتِ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ رَکْعَتَيْنِ فَوَزَنَ قَالَ شُعْبَةُ أُرَاهُ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ فَمَا زَالَ مَعِي مِنْهَا شَيْئٌ حَتَّی أَصَابَهَا أَهْلُ الشَّأْمِ يَوْمَ الْحَرَّةِ

محمد بن بشار غندر شعبہ محارب جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اونٹ ایک سفر میں بیچا جب ہم مدینہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی قیمت تول کردی شعبہ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جھکتی ہوئی تول کردی اور اس میں سے کچھ میرے پاس برابر رہتا یہاں تک کہ یوم حرہ میں اہل شام نے اس کو چھین لیا۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: I sold a camel to the Prophet on one of the journeys. When we reached Medina, he ordered me to go to the Mosque and offer two Rakat. Then he weighed for me (the price of the camel in gold) and gave an extra amount over it. A part of it remained with me till it was taken by the army of Sham on the day of Harra."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2415

Narrated by Shal bin Sad

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ أَشْيَاخٌ فَقَالَ لِلْغُلَامِ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَائِ فَقَالَ الْغُلَامُ لَا وَاللَّهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْکَ أَحَدًا فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ

قتیبہ مالک ابوحازم سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف ایک کم سن لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے لوگ تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے سے فرمایا کیا تو اجازت دیتا ہے کہ میں ان لوگوں کو دے دوں اس لڑکے نے کہا خدا کی قسم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھوٹے سے اپنے حصہ میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح نہ دوں گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس لڑکے کے ہاتھ میں زور سے رکھ دیا۔

Narrated Shal bin Sad: A drink (of milk and water) was brought to Allah's Apostle while a boy was sitting on his right side and old men were sitting on his left side. He asked the boy, "Will you allow me to give it to these (people)?" The boy said, "No, by Allah, I will not allow anyone to take my right from you." Then the Prophet put the bowl in the boy's hand.

Permalink

Sahih BukhariHadith 2416

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا وَقَالَ اشْتَرُوا لَهُ سِنًّا فَأَعْطُوهَا إِيَّاهُ فَقَالُوا إِنَّا لَا نَجِدُ سِنًّا إِلَّا سِنًّا هِيَ أَفْضَلُ مِنْ سِنِّهِ قَالَ فَاشْتَرُوهَا فَأَعْطُوهَا إِيَّاهُ فَإِنَّ مِنْ خَيْرِکُمْ أَحْسَنَکُمْ قَضَائً

عبداللہ بن عثمان بن جبلہ عثمان بن جبلہ شعبہ سلمہ ابوسلمہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ ایک شخص کا قرض تھا (اس نے سختی سے تقاضا کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے اس (کے قتل) کا ارادہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو اس لیے کہ حق والا ایسی ہی باتیں کرتا ہے اور فرمایا کہ اس کو اس کی عمر کا اونٹ خرید کردے دو لوگوں نے عرض کیا کہ اس عمر کا اونٹ تو نہیں ملتا البتہ اس سے زیادہ عمر کا اونٹ ملتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہی خرید کردے دو اس لیے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادا کرے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle owed a man some debt (and that man demanded it very harshly). The companions of the Prophet wanted to harm him, but the Prophet said to them, "Leave him, as the creditor has the right to speak harshly." He then added, "Buy (a camel) of the same age and give it to him." They said, "We cannot get except a camel of an older age than that of his." He said, "Buy it and give it to him, as the best amongst you is he who pays back his debt in the most handsome way.'

Permalink