TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2416 · Explanation of Making Gifts

Sahih BukhariHadith 2416

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا وَقَالَ اشْتَرُوا لَهُ سِنًّا فَأَعْطُوهَا إِيَّاهُ فَقَالُوا إِنَّا لَا نَجِدُ سِنًّا إِلَّا سِنًّا هِيَ أَفْضَلُ مِنْ سِنِّهِ قَالَ فَاشْتَرُوهَا فَأَعْطُوهَا إِيَّاهُ فَإِنَّ مِنْ خَيْرِکُمْ أَحْسَنَکُمْ قَضَائً

عبداللہ بن عثمان بن جبلہ عثمان بن جبلہ شعبہ سلمہ ابوسلمہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ ایک شخص کا قرض تھا (اس نے سختی سے تقاضا کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے اس (کے قتل) کا ارادہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو اس لیے کہ حق والا ایسی ہی باتیں کرتا ہے اور فرمایا کہ اس کو اس کی عمر کا اونٹ خرید کردے دو لوگوں نے عرض کیا کہ اس عمر کا اونٹ تو نہیں ملتا البتہ اس سے زیادہ عمر کا اونٹ ملتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہی خرید کردے دو اس لیے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادا کرے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle owed a man some debt (and that man demanded it very harshly). The companions of the Prophet wanted to harm him, but the Prophet said to them, "Leave him, as the creditor has the right to speak harshly." He then added, "Buy (a camel) of the same age and give it to him." They said, "We cannot get except a camel of an older age than that of his." He said, "Buy it and give it to him, as the best amongst you is he who pays back his debt in the most handsome way.'

Permalink

See the full chapter: قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے ہوازن کو مال غنیمت ہبہ کر دیا حالانکہ وہ تقسیم کیا ہوا نہیں تھا اور ثابت نے بیان کیا کہ مجھ سے مسعر نے بواسطہ محارب جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نقل کیا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا قرض ادا کر دیا اور زیادتی کے ساتھ دیا۔