TrueHadith

شوہر کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے شوہر کو ہبہ کرنا ابراہیم نے جائز کہا اور عمر بن عبدالعزیز نے کہا یہ دونوں رجوع نہیں کریں گے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے اجازت چاہی کہ مرض کی حالت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں رہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ہبہ کر کے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے کھائے اور زہری نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی بیوی سے کہے کہ مجھ کو اپنے مہر کا کچھ حصہ یا کل مہر معاف کر دے پھر تھوڑی ہی مدت کے بعد اس کو طلاق دے دی پھر عورت نے ہبہ سے رجوع کر لیا تو وہ اس کو پورا مہر دے گا اگر اس کی نیت فریب کی تھی اور اگر اس کو عورت نے اپنی خوشی سے معاف کیا تھا اور خاوند کے دل میں کوئی فریب نہیں تھا تو جائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر وہ تم کو خوشی سے کچھ دیں تو اس کو شوق سے کھاؤ۔

Sahih BukhariHadith 2399

Narrated by Az-Zuhari

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَدَّ وَجَعُهُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ لَهُ فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ وَکَانَ بَيْنَ الْعَبَّاسِ وَبَيْنَ رَجُلٍ آخَرَ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَذَکَرْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقَالَ لِي وَهَلْ تَدْرِي مَنْ الرَّجُلُ الَّذِي لَمْ تُسَمِّ عَائِشَةُ قُلْتُ لَا قَالَ هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ

ابراہیم بن موسیٰ ہشام معمر زہری عبیداللہ بن عبداللہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم وزنی ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری زور پکڑ گئی تو اپنی بیویوں سے اجازت چاہی کہ میرے گھر میں مرض کی حالت میں رہیں تو ان لوگوں نے اس کی اجازت دے دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان نکلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے عباس اور ایک دوسرے آدمی کے درمیان تھے عبیداللہ نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا اور انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا تو جانتا ہے کہ وہ کون آدمی تھا جس کا نام عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نہیں لیا میں نے کہا نہیں انہوں نے کہا وہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔

Narrated Az-Zuhari: Ubaidullah bin 'Abdullah told me that 'Aisha had said, "When the Prophet became sick and his condition became serious, he requested his wives to allow him to be treated in my house, and they allowed him. He came out leaning on two men while his feet were dragging on the ground. He was walking between Al-'Abbas and another man." 'Ubaidullah said, "When I informed Ibn 'Abbas of what 'Aisha had said, he asked me whether I knew who was the second man whom 'Aisha had not named. I replied in the negative. He said, 'He was 'Ali bin Abi Talib."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2400

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ کَالْکَلْبِ يَقِيئُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ

مسلم بن ابراہیم وہیب ابن طاؤس طاؤس ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہبہ کرکے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کرے پھر اس کو کھائے۔

Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet said, "One who takes back his gift (which he has already given) is like a dog that swallows its vomit."

Permalink