TrueHadith

زانی کے لئے پتھر ہے

Sahih BukhariHadith 6314

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ

آدم، شعبہ، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لڑکا بستر والے کا ہے اور زانی کے لئے پتھر ہیں۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "The boy is for (the owner of) the bed and the stone is for the person who commits illegal sexual intercourse.'

Permalink

Sahih BukhariHadith 6318

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اخْتَصَمَ سَعْدٌ وَابْنُ زَمْعَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ زَادَ لَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ

ابوالولید، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ سعد اور زمعہ کے درمیان (ایک لڑکے کے) متعلق اختلاف ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبد بن زمعہ وہ تمہارا لڑکا ہے لڑکا اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا اور اے سودہ تم اس سے پردہ کیا کرو، اور قتیبہ نے بواسطہ لیث اتنا زیادہ بیان کیا کہ زانی کے لئے پتھر ہیں۔

Narrated 'Aisha: Sa'd bin Abi Waqqas and 'Abd bin Zam'a quarrelled with each other (regarding a child). The Prophet said, "The boy is for you, O 'Abd bin Zam'a, for the boy is for (the owner) of the bed. O Sauda ! Screen yourself from the boy." The sub-narrator, Al-Laith added (that the Prophet also said), "And the stone is for the person who commits an illegal sexual intercourse."

Permalink