TrueHadith

(مسافر کو) آتے وقت کھانا کھلانے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جب سفر سے واپس آتے تو مزاج پرسی کے لیے آنے والوں کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے تھے۔

Sahih BukhariHadith 2859

Narrated by Muharib bin Dithar

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَحَرَ جَزُورًا أَوْ بَقَرَةً زَادَ مُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ اشْتَرَی مِنِّي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بِوَقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَکَلُوا مِنْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْمَسْجِدَ فَأُصَلِّيَ رَکْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ

محمد وکیع شعبہ محارب بن دثار حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کرائی معاذ نے شعبہ کے ذریعہ محارب سے اس حدیث میں اتنے الفاظ اور زیادہ کئے ہیں کہ جابر کہتے ہیں دو اوقیہ اور ایک یا دو درہم میں ایک اونٹ آپ نے مجھ سے مول لیا اور مقام صرار میں پہنچ کر ذبح گائے کا حکم دیا چنانچہ وہ ذبح کی گئی اور سب لوگوں نے اس کا گوشت کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ پہنچ کر مجھے حکم دیا کہ میں مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کروں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹ کی قیمت مجھے تول کردی تھی۔

Narrated Muharib bin Dithar: Jabir bin 'Abdullah said, "When Allah's Apostle arrived at Medina, he slaughtered a camel or a cow." Jabir added, "The Prophet bought a camel from me for two Uqiyas (of gold) and one or two Dirhams. When he reached Sirar, he ordered that a cow be slaughtered and they ate its meat. When he arrived at Medina, he ordered me to go to the Mosque and offer two Rakat, and weighed (and gave) me the price of the camel."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2860

Narrated by Jabir

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ صِرَارٌ مَوْضِعٌ نَاحِيَةً بِالْمَدِينَةِ

ابو الولید شعبہ محارب بن دثار حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک سفر میں واپس ہوا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو رکعت نماز ادا کرو اطراف مدینہ میں ایک مقام کا نام صرار ہے۔

Narrated Jabir: Once I returned from a journey and the Prophet said (to me) "Offer two Rakat." (Sirar is a place near Medina).

Permalink