TrueHadith

لہسن اور (بدبودار) ترکاریوں کے کھانے کی کراہت کا بیان، اس بارے میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے

Sahih BukhariHadith 5031

Narrated by 'Abdul 'Aziz

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ قِيلَ لِأَنَسٍ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الثُّومِ فَقَالَ مَنْ أَکَلَ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا

مسدد، عبدالوارث، عبدالعزیز کہتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تم نے لہسن کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے (انہوں نے کہا) آپ نے فرمایا کہ جو شخص (لہسن) کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔

Narrated 'Abdul 'Aziz: It was said to Anas "What did you hear the Prophet saying about garlic?" Anas replied, "Whoever has eaten (garlic) should not approach our mosque."

Permalink

Sahih BukhariHadith 5032

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَائٌ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا زَعَمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَکَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا

علی بن عبداللہ ، ابوصفوان، عبداللہ بن سعید، یونس، ابن شہاب، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لہسن یا پیاز کھائے تو وہ ہم سے الگ رہے، یا یہ فرمایا کہ وہ ہماری مسجد سے الگ رہے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet said, "Whoever has eaten garlic or onion should keep away from us (or should keep away from our mosque).'

Permalink