TrueHadith

اونٹنی، اونٹ، درخت اور کجاوہ کو آڑ بنا کر نماز پڑھنے کا بیان

Sahih BukhariHadith 477

Narrated by Nafi

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يُعَرِّضُ رَاحِلَتَهُ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا قُلْتُ أَفَرَأَيْتَ إِذَا هَبَّتْ الرِّکَابُ قَالَ کَانَ يَأْخُذُ هَذَا الرَّحْلَ فَيُعَدِّلُهُ فَيُصَلِّي إِلَی آخِرَتِهِ أَوْ قَالَ مُؤَخَّرِهِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَفْعَلُهُ

محمد بن ابی بکر مقدمی بصری، معتمر بن سلیمان، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری کو عرضا بٹھا دیتے تھے، اور اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھتے تھے (نافع کہتے ہیں) میں نے کہا، کیا آپ نے دیکھا ہے کہ جب سواریاں چلنے لگتیں (تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے؟) بولے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کجاوے کو لے لیتے تھے، پھر اس کے پچھلے حصے کی طرف (یا یہ کہا کہ) اس کے موخر (کی طرف) نماز پڑھ لیتے اور ابن عمر بھی یہی روایت کرتے ہیں

Narrated Nafi: "The Prophet used to make his she-camel sit across and he would pray facing it (as a Sutra)." I asked, "What would the Prophet do if the she-camel was provoked and moved?" He said, "He would take its camel-saddle and put it in front of him and pray facing its back part (as a Sutra). And Ibn 'Umar used to do the same." (This indicates that one should not pray except behind a Sutra).

Permalink

Sahih BukhariHadith 478

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَعَدَلْتُمُونَا بِالْکَلْبِ وَالْحِمَارِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي مُضْطَجِعَةً عَلَی السَّرِيرِ فَيَجِيئُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتَوَسَّطُ السَّرِيرَ فَيُصَلِّي فَأَکْرَهُ أَنْ أُسَنِّحَهُ فَأَنْسَلُّ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْ السَّرِيرِ حَتَّی أَنْسَلَّ مِنْ لِحَافِي

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ (ایک مرتبہ) انہوں نے کہا، کیا تم نے ہمیں کتے اور گدھے کے برابر کردیا؟ میں نے تو یہ دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لاتے تھے تو تخت کے بیچ میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے (چونکہ تخت پر سامنے میں لیٹی ہوتی) تو میں اس بات کو برا جانتی تھی کہ (نماز میں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رہوں، لہذا میں تخت کے پایوں کی طرف نکل کر اپنے لحاف میں ہو جاتی تھی۔

Narrated 'Aisha: Do you make us (women) equal to dogs and donkeys? While I used to lie in my bed, the Prophet would come and pray facing the middle of the bed. I used to consider it not good to stand in front of him in his prayers. So I used to slip away slowly and quietly from the foot of the bed till I got out of my guilt.

Permalink