TrueHadith

کوئی شخص قرض کوئی چیز خریدے اور اسکے پاس قیمت نہ ہو یا اسوقت موجود نہ ہو ۔

Sahih BukhariHadith 2210

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَيْفَ تَرَی بَعِيرَکَ أَتَبِيعُنِيهِ قُلْتُ نَعَمْ فَبِعْتُهُ إِيَّاهُ فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ غَدَوْتُ إِلَيْهِ بِالْبَعِيرِ فَأَعْطَانِي ثَمَنَهُ

محمد، جریر، مغیرہ، شعبی، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہوا، آپ نے فرمایا کیا تو اپنے اونٹ کے متعلق مناسب سمجھتا ہے کہ تو اس کو میرے ہاتھ بیچ دے؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں چنانچہ میں نے اس کو آپ کے ہاتھ بیچ دیا جب مدینہ پہنچے تو میں صبح کے وقت اونٹ لے کر آپ کی خدمت میں پہنچا آپ نے مجھے اس کی قیمت دے دی۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: While I was in the company of the Prophet in one of his Ghazawat, he asked, "What is wrong with your camel? Will you sell it?" I replied in the affirmative and sold it to him. When he reached Medina, I took the camel to him in the morning and he paid me its price.

Permalink

Sahih BukhariHadith 2211

Narrated by Al-Amash

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ تَذَاکَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَمِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی طَعَامًا مِنْ يَهُودِيٍّ إِلَی أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ

معلی بن اسد، عبدالواحد، اعمش بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگوں نے ابراہیم نخعی کے پاس سلم میں رہن کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا مجھ سے اسود نے بواسطہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت تک کے لئے غلہ خریدا اور اپنی لوہے کی زرہ اس کے پاس رہن رکھ دی۔

Narrated Al-Amash: When we were with Ibrahim, we talked about mortgaging in deals of Salam. Ibrahim narrated from Aswad that 'Aisha had said, "The Prophet bought some foodstuff on credit from a Jew and mortgaged an iron armor to him."

Permalink